منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سینیئرز ذمہ داری نہیں اٹھا سکتے توکرکٹ چھوڑ دیں، شاہد آفریدی

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے سینئرز کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سینئر کھلاڑی ذمے داری نہیں اٹھا سکتے تو کرکٹ چھوڑ دیں۔بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں منعقد کیے گئے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے بھاری شکست کھانے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان سینیئر کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ان کے مستقبل کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوگئے۔
ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور تجربہ کار آل راو¿نڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ سینیئر کھلاڑیوں کو یا تو اپنے کھیل کا معیار بہتر بنانا چاہیے یا پھر انھیں اپنا عہدہ چھوڑ کر نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنے کا موقع دینا چاہیے۔آفریدی نے ٹی ٹونٹی میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ خود بھی ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتے اور اگر ضرورت پڑی تو اس فارمیٹ سے بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 سے پہلے ہی ریٹائر ہوجائیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 سے پہلے بھرپور موقع دیا جائے گا اور ان کی یہ کوشش ہوگی کہ ایک حتمی اسکواڈ تشکیل دیا جائے۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اگر وہ خود بھی پرفارم نہیں کرپائے ٹو ٹیم کی باگ دوڑ نوجوانوں کے ہاتھوں میں دے کر رخصت ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 3-0 کے وائٹ واش کی خفت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی بنگلہ دیشی ٹیم فاتح رہی۔جس کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کا پورا سسٹم ہی خراب ہے، انھوں نے دورہ بنگلہ دیش کے بعد ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…