لاہور(نیوز ڈیسک)لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے چیئر مین پی سی بی شہر یار خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کھلاڑی تیار کرنا ریجنل کرکٹ کا کام ہے ، قومی ٹیم میں شمولیت کے بعد کھلاڑی تیار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے سرفراز نواز کے اس دعوے کی تائید کی کہ کرکٹ میں جوا مافیا چھایا ہوا ہے۔
نجی tvکے پروگرام ”یہ ہے کرکٹ دیوانگی“ میں گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کرکٹ میں سیاسی حلقوں سمیت کئی اطراف سے مداخلت ہو رہی ہے۔ عمران نذیر نے کہاکوچنگ انڈر 16سے شروع ہوتی ہے ، جس پرزینب نے کہا کہ ریجنل سطح پر گراو¿نڈز کا فقدان انڈر 16سے کوچنگ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
محسن حسن خان نے کہا شہر یار خان کو سوچنا چاہئے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ٹیم نیچے کیوں جا رہی ہے۔ سابق چیئرمین توقیر ضیاء نے ٹیلیفون پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا اگر سسٹم خراب تھا تو شہر یار خان صاحب کو پہلے ٹھیک کرنا چاہیے تھا۔یونی ویژن نیوز کے مطابق محسن خان نے کہا صرف انتخاب میں ہی سنجیدگی نہیں بلکہ جو لڑکے منتخب کئے جائیں ان میں بھی سنجیدگی کا عنصر ہونا چاہیے۔ میانداد نے کہا ماضی کی طرح ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بحال ہونی چاہیے۔کیونکہ ڈیپارٹمنٹس ہی اچھے کرکٹر بنا کر دیتے ہیں۔
جاوید میانداد نے بھی کرکٹ میں جوامافیا کی صدا بلند کر دی
27
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں