منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ریجنز سے کہہ دیا نئے وسیم اور وقار تلاش کرکے بھیجیں، شہریارخان

datetime 21  اپریل‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) شہریار خان کہتے ہیں ہمارے پاس وسائل کے انبار نہیں، ریجنل کرکٹ کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے، جلد ہر ریجن کی اسپانسر شپ کا اعلان کریں گے، خضدار، لسبیلہ، جعفر آباد اور جھنگ کی ٹیموں کو بھی مقامی ٹورنامنٹ میں شامل کیا جائے گا، ریجنز سے کہا ہے کہ نئے وسیم اور وقار تلاش کرکے بھیجیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جنرل باڈی میٹنگ تین سال بعد منعقد ہوئی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں لوگوں کو اپنا مو¿قف پیش کرنے اور دل کی بھڑاس نکالنے کا موقع ملا، جنرل ہاو¿س اجلاس میں تمام ریجنز سے تجاویز آئیں، جلد ہر ریجن کی اسپانسر شپ کا اعلان کریں گے، ہمارے پاس وسائل کے انبار نہیں، اصل بات یہ ہے گاڑی خرید لی مگر پیٹرول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریجنل کرکٹ کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے، مزید 4 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے، خضدار، لسبیلہ، جعفر آباد اور جھنگ کی ٹیمیں بھی ٹورنامنٹس میں حصلہ لیں گی، ریجنز کے سلیکٹر بورڈ سے منظور شدہ ہونے چاہئیں، بہت سی جگہ کھلاڑیوں کا انتخاب سفارش پر ہوتا ہے، کہہ دیا کہ نئے وسیم اکرم اور نئے وقار یونس تلاش کرکے بھیجیں۔
پی سی بی چیئرمین مزید بولے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ لانے کی کوشش کررہے ہیں، ویمن ونگ سے بھی بہتری کیلئے سفارشات مانگی ہیں، سلیکشن کے معاملات مزید بہتری کی طرف جائیں گے، اکیڈمی کے ذریعے ملکی کرکٹ بہتر ہوگی، ملتان اور فیصل آباد میں بھی اکیڈمیز بنارہے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…