کراچی(نیوز ڈیسک)پی سی بی نے پابندی کے شکار بائیں ہاتھ کے پاکستانی فاسٹ باو¿لر محمد عامر کو میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کردی ہے کہ سپاٹ فکسنگ کیس میں ان کی پانچ سالہ سزا کی مدت ابھی ختم نہیں ہوئی۔ بورڈ نے انہیں میڈیا میں اپنی سرگرمیوں کو محدود رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ابھی سپاٹ فکسنگ کیس میں ملنے والی پانچ سالہ سزا کے دور سے گزر رہے ہیں لہٰذا کسی بھی وقت زبان پھسل جانے یا کسی متنازعہ معاملے پر رائے ان کیلئے مزید مشکلات کھڑی کر سکتی ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ محمد عامر گزشتہ اتوار کو ایک پاکستانی نجی چینل پر آنیوالے تھے مگر آخری لمحات میں پی سی بی نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔