جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پریتی زنٹا نے کنگز الیون پنجاب کی فروخت کی تردید کردی

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ اور آئی پی ایل میں شامل ٹیم کنگز الیون پنجاب کی مالکن پریتی  زنٹا نے کنگز الیون پنجاب کی فروخت کی تردید کردیٹا کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اچھا بزنس کررہی ہے، اس لئے اسے فروخت کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے۔ کنگز الیون پنجاب ایونٹ کے افتتاحی ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک پہنچنے کے بعد سے اوسط درجے کا کھیل پیش کررہی تھی۔ گزشتہ برس ٹیم ایک بار پھر ابھر کے سامنے آئی تھی اور فائنل تک پہنچی جس کے بعد سے ٹیم کے سپانسرز میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
اس بارے میں پریتی نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔ مجھے فخر ہے کہ ہماری ٹیم فائنل تک پہنچی اور میرے حساب سے ٹیم نے افتتاحی سیزن کے بعد گزشتہ برس ہی ٹورنامنٹ کی تاریخ کی بہترین پرفارمنس دی ہے جس کی وجہ سے مجھے امید ہے کہ ہم رواں سیزن میں بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔
اس موقع پر پریتی نے کنڈوم کی سپانسرڈ وردی پہننے کے معاملے پر کہا کہ کھلاڑیوں کو ایسی وردی پہننے پر کوئی اعتراض نہ تھا بلکہ وہ خوش ہیں کہ انہیں نوجوان نسل میں بیداری پیدا کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ درحقیقت وہ میڈیا میں اس حوالے سے منفی پروپیگنڈا پر حیران تھے۔ ہم سے پہلے بھی ٹیمز نے کنڈومز کے اشتہارات حاصل کئے ہیں اور اس میں کوئی ہرج نہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…