ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان

11  اپریل‬‮  2015

اینٹیگا(نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، لیگ سپنر دیویندرا بشو کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، اپریل 2012 میں انہوں نے آخری بار ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیسٹ کھیلا تھا۔ 21 سالہ نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین شائی ہوپ اور فاسٹ باﺅلر کارلوس براتھویٹ کو پہلی بار ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کارلوس براتھویٹ ون ڈے اور ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں دنیش رامدین (کپتان)، کریگ براتھویٹ (نائب کپتان)، سلیمان بین، دیویندرا بشو، جرمائن بلیک ووڈ، کالوس براتھویٹ، ڈیرن براوو، شیونارائن چندرپال، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ، کیمار روچ، مارلون سیموئلز، ڈیون سمتھ اور جیروم ٹیلر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ (کل) پیر سے اینٹیگا میں شروع ہوگا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…