آسٹریلیا کے سابق کپتان اور مبصر رچی بینو انتقال کر گئے

10  اپریل‬‮  2015

سڈنی(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے مشہور مبصر رچی بینو 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔لیگ سپن گیند کرنے والے بینو نے آسٹریلیا کے لیے 63 ٹیسٹ کھیلے جن میں سے انھیں 28 میں کپتانی کا اعزاز ملا تھا۔1964 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے صحافت کا پیشہ اپنایا اور کرکٹ میچوں پر تبصرہ کرنے لگے۔وہ 2013 تک آسٹریلیا کے چینل نائن کے لیے کام کرتے رہے لیکن آخری مرتبہ بطور مبصر انھوں نے 2005 کی ایشز سیریز میں کام کیا تھا۔گذشتہ برس نومبر میں رچی نے بتایا تھا کہ وہ جلد کے کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں اور زیرِ علاج ہیں۔
بینو کا شمار آسٹریلیا کے اچھے آل راؤنڈرز میں ہوتا تھا اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں دو ہزار رن بنانے کے ساتھ دو سو وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی تھے۔1956 میں انھوں نے بطور کرکٹر اپنا کریئر جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ بی بی سی سے تربیت حاصل کی اور پھر 40 برس تک یہ ساتھ قائم رہا۔1960 میں انھوں نے پہلی بار بی بی سی ریڈیو کے لیے کمنٹری کی جبکہ اس کے تین برس بعد وہ پہلی بار ٹی وی پر بطور مبصر نمودار ہوئے تھے۔
انھیں 1961 میں دنیائے کرکٹ میں ان کی خدمات کے لیے آرڈر آف دی برٹش امپائر کا اعزاز دیا گیا۔
انھوں نے اپنی اہلیہ ڈیفنی اور دو بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…