جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معین خان سے کر شاہد آفریدی تک ،پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے شرمناک ترین سکینڈلز

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کے عالمی کپ کے دوران پاکستانی ٹیم کے سلیکٹر معین خان کے ایک جوا خانے کے دورے نے تہلکہ مچادیا، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کسی پاکستانی کرکٹر کا پہلا سکینڈل نہیں تھا بلکہ ماضی میں اس سے کہیں بڑے سکینڈل بھی سامنے آچکے ہیں جن میں سے اہم ترین کا احوال درج ذیل ہے:

-1 معین خان
پاکستان کے سابق کپتان معین خان کو جنوری 2007ءمیں کلفٹن پولیس کراچی نے بیوی پر تشدد کے جرم میں گرفتار کرلیا۔ انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں وہ یہ ضمانت دے کر رہا ہوئے کہ دوبارہ ایسی حرکت نہیں کریں گے۔

-2 اعجاز احمد
مشہور پاکستانی بلے باز اعجاز احمد کو مارچ 2009ءمیں گلبرگ پولیس لاہور نے جعلسازی کے الزام میں گرفتار کیا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک کروڑ کے چیک جاری کئے جو بعد ازاں باﺅنس ہوگئے۔ انہوں نے ڈیڑھ ماہ جیل میں گزارا جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہائی مل گئی۔
-3 وسیم اکرم اور ساتھی
پاکستان کے ممتاز ترین باﺅلروں وسیم اکرم، وقار یونس، مشتاق احمد اور عاقب جاوید کو 1993ءمیں ویسٹ انڈیز میں پولیس نے گرفتار کیا۔ ان پر شراب، نشہ آور ادویات رکھنے کا الزام لگایا گیا۔ چاروں کو ایک رات جیل میں گزارنا پڑی جبکہ اس واقعے کی وجہ سے اگلے دن شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ بھی ایک دن کے لئے ملتوی کیا گیا۔
-4 سلیم ملک
اس مشہور بلے باز پر 2000ءمیں میچ فکسنگ کی وجہ سے تاعمر پابندی لگادی گئی۔
-5 سلمان بٹ اور ساتھی
نومبر 2011ءمیں پاکستانی کپتان سلمان بٹ اور باﺅلرز محمد آصف اور محمد عامر کو برطانوی عدالت نے فینسی فکسنگ کے الزام میں سزا سنائی۔ محمد عامر کو 6 ماہ جبکہ محمد آصف کو 12 ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی۔ کپتان سلمان بٹ کو اڑھائی سال قید کی سزا سنائی گئی۔
-6 محمد آصف
پاکستانی ٹی وی سٹار وینا ملک نے باﺅلر محمد آصف پر مالی دھوکہ دہی کے الزامات لگائے اور دعویٰ کیا کہ فاسٹ باﺅلر ان سے شادی کرچکے ہیں جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے محمد آصف کو نئی کار بھی خرید کر دی تھی۔
-7 شعیب اختر
نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 2008ءمیں شعیب اختر پر تاحیات پابندی لگادی گئی۔ ان پر دیگر الزامات کے علاوہ باﺅلر محمد آصف کو کولہے پر بلا مارنے کا الزام بھی تھا۔
-8 دانش کنیریا
برطانوی پولیس نے دانش کنیریا کو 2010ءمیں میچ میں بے قاعدگیوں کے الزام میں گرفتار کیا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے انہیں قصور وار قرار دیا اور تا عمر پابندی لگادی گئی۔
-9 ناصر جمشید
بلے باز ناصر جمشید کو 2010ءمیں نویں جماعت کے امتحان میں نقل کرنے پر جیل بھیج دیا گیا۔
-10 شاہد آفریدی
انگلینڈ میں نیٹ ویسٹ سیریز 2005ءکے دوران پچ کو نقصان پہنچانے پر شاہد آفریدی پر ایک ٹیسٹ میچ اور دو ون ڈے میچ کے لئے پابندی لگادی گئی۔
-11 شاہد آفریدی
بوم بوم آفریدی پر 2007ءمیں ایک تماشائی پر بلے کے ساتھ حملہ آور ہونے پر چار ون ڈے میچز کی پابندی لگائی گئی۔

-12 شاہد آفریدی
جنوری 2010ءمیں شاہد آفریدی کو آسٹریلیا میں گیند چباتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا اور ان پر دو ٹی ٹونٹی میچز کے لئے پابندی لگادی گئی۔
-13 عمر اکمل
جذباتی بلے باز کو فروری 2014ءمیں لاہور میں ایک ٹریفک وارڈن کے ساتھ جھگڑا کرنے پر حوالات جانا پڑگیا۔ سیشن کورٹ کی طرف سے عدالت میں حاضر نہ ہونے پر ان کی گرفتاری کا وارنٹ بھی جاری کیا گیا۔
-14 شعیب ملک
سابق کپتان شعیب ملک پر 2008ءمیں بھارتی خاتون عائشہ صدیقی نے الزام لگایا کہ وہ 2003ءمیں ان سے شادی کرچکے تھے لیکن بعد ازاں انہیں چھوڑ دیا۔ یہ سکینڈل شعیب اور ثانیا مرزا کی شادی کے بعد منظر عام پر آیا۔
-15 معین خان
ورلڈ کپ 2015ءکے دوران جب پاکستانی ٹیم مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کررہی تھی تو اس کے سلیکٹر معین خان نیوزی لینڈ کے ایک جوا خانے میں وقت گزارتے نظر آئے جس پر تہلکہ برپا ہوگیا۔ اس واقعہ کے نتیجہ میں انہیں ورلڈ کپ کے دوران ہی پاکستان واپس بلا لیا گیا تھا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…