اسلام آباد (نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے عالمی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنلز کے لیے امپائروں کا اعلان کردیا ہے۔پہلا کواٹر فائنل ساو¿تھ افریقہ اور سری لنکا کے درمیان 18 مارچ کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے لیے آئی سی سی نے آسٹریلوی امپائر روڈ ٹکر اور برطانوی امپائر نائجل لونگ کو نامزد کیا ہے۔پول اے سے کوالیفائی کرنی والی سری لنکا کی ٹیم نے پول سٹیج میں چھ میچ کھیلے جن میں سے دو میں اس کو شکست اور چار میں کامیابی حاصل ہوئی۔دوسری جانب پول بی سے کوالیفائی کرنے والی ساو¿تھ افریقہ کی ٹیم نے بھی چار فتوحات کے ساتھ آٹھ پوائنٹ حاصل کیے۔دوسرا کوارٹر فائنل 19 مارچ کو آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے لیے پاکستانی امپائر علیم ڈار اور برطانوی امپائر ایئن گولڈ کو نامزد کیا گیا ہے۔بھارت پول بی میں ناقابلِ شکست رہا ہے۔بنگلہ دیش کی ٹیم پول مرحلے میں تین میچ جیتنے میں کامیاب رہی، دو میں اس کو شکست ہوئی اور ایک میچ بغیر فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔تیسرا کوارٹر فائنل 20 مارچ کو ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلاجائے گا۔ اس میچ کے لیے جنوبی افریقہ کے ایرسمس اور سری لنکا کے کمار دھرماسینا کریں گے۔نو پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا پول اے سے کوالیفائی کرنی والی تیسری ٹیم ہے۔ پول سٹیج میں آسٹریلیا کو چار میچوں میں کامیابی، ایک میں شکست اور ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔پاکستان نے پول مرحلے میں آٹھ پوائنٹ حاصل کر کے کواٹر فائنل میں پہنچنے تک کامیاب ہوا ہے۔چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل 21 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے لیے آئی سی سی نے برطانوی امپائر رچرڈ کیٹلبرو اور آسٹریلوی امپائر بروس اوزنفورڈ کو نامزد کیا ہے۔