گیل نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں میتھیو ہیڈن کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

6  مارچ‬‮  2015

پرتھ (نیوز ڈیسک) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے عالمی مقابلوں کی تاریخ میں ایک ٹورنامنٹ کے دوران میتھیو ہیڈن کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ گیل نے رواں ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ ہیڈن نے 2007ء میں منعقدہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 18 چھکے لگائے تھے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں رواں ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی ٹاپ ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کیلئے دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، بلے بازوں کے درمیان بھی ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کیلئے جنگ جاری ہیں۔ جمعہ کو رواں ورلڈ کپ کے سلسلے میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کرس گیل نے اومیش یادیو کو چھکا لگا کر ایک ٹورنامنٹ کے دوران میتھیوہیڈن کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ یہ گیل کا رواں ٹورنامنٹ میں 18 واں چھکا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گیل نے اسی ٹورنامنٹ کے دوران ایک میچ میں 16 چھکے لگائے تھے جبکہ باقی چار میچز میں وہ صرف دو چھکے لگانے میں کامیاب رہے۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…