منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

‘ون ڈے میچ میں ٹرپل سینچری ناممکن نہیں رہی’

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ آج کل ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں کسی بلے باز کا ٹرپل سینچری بنانا خارج از امکان نہیں رہا۔کلارک نے اس امکان کا اظہار بدھ کو یہاں افغانستان کے خلاف 275 رنز کی ریکارڈ فتح کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ورلڈ کپ پول ‘اے’ کے اس میچ میں آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر (178 رنز) ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سینچری سکور کرنے والے پانچویں بلے باز بنتے بنتے رہ گئے۔یاد رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور کا اعزاز انڈیا کے روہیت شرما کے پاس ہے ، جنہوں نے گزشتہ سال نومبر ، کولکتہ میں سری لنکا کے خلاف 264 رنز سکور کیے تھے۔حال ہی میں یہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے زمبابوے کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں 215 رنز بنائے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ چاروں ڈبل سینچریاں 2010 کے بعد بنیں۔کلارک کے مطابق اب 50 اوورز کے کھیل میں کسی بلے باز کا ٹرپل سینچری بنانے پر تعجب نہیں ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں یہ سنگ میل عبور کرنے کی صلاحیت رکھنے والے کئی جارحانہ بلے باز موجود ہیں۔’ڈیوڈ وارنر، کرس گیل یا پھر اے بی ڈویلئرز جیسے بلے باز۔۔۔۔ میرے خیال میں چھوٹے سائز کے میدان میں ایسا ہونا ممکن ہے’۔’اس کے لیے آپ کوغالباً اوپنر آنا ہو گا تاکہ آپ کے پاس کھیلنے کیلئے پورے 50 اوورز ہوں۔اس کھیل میں آج کل ہم ہر قسم کے شاٹس، گیندیں اور جارحیت دیکھ رہے ہیں’۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…