جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی بیٹنگ لا ئن پر آگئی ،مصبا ح کی جانب سے خطرناک پیغام ہے ،جو ناتھن ٹراٹ

datetime 4  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپئیر (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی متحدہ عرب امارات کے خلاف شاندار بیٹنگ پرفارمنس نے جہاں قومی کرکٹ شائقین کے دلوں میں نئی امید پیدا کر دی ہیں وہیں غیر ملکی سابق کرکٹرز بھی پاکستانی بیٹنگ کی بہتر کارکردگی کو انتہائی سراہ رہے ہیں۔ انگلینڈ کے سابق کرکٹر جوناتھن ٹراٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایسی بیٹنگ پرفارمنس کی اشد ضرورت تھی جس سے ان کا اعتماد بحال ہو سکے اور آج کی اننگ یہ کام بخوبی انجام دے گی۔ ٹراٹ کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان نے ایک کمزور ٹیم کے خلاف 300 سے زائد رنز کا مجموعہ بنایا ہے تاہم اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پاکستانی بیٹنگ لائن اب تک فلاپ رہی تھی جس کے باعث تمام بلے باز انتہائی پریشر میں تھے لیکن آج کی اننگز سے بلے بازوں کو بھی صحیح معنوں میں اطمینان محسوس ہوا ہو گا اور یہ پاکستان کرکٹ اور شائقین کیلئے خوشی کی بات ہے۔ سابق انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد، حارث سہیل اوربالخصوص مصباح الحق کی جانب سے جارحانہ اننگز کھیلنا حریف ٹیموں کیلئے خطرناک پیغام ہے اور پاکستان کے جن ٹیموں کے خلاف میچ باقی ہیں انہیں پاکستان کو ہرانے کیلئے نئے سرے سے پلاننگ کرنا ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…