پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی متحدہ امارات کیخلاف بیٹنگ جاری،بلے باز پاؤں جمانے لگے

datetime 4  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپئر(نیوز ڈیسک)ورلڈ کپ کے پول بی کے میچ میں پاکستان نے ابتدائی 21 اوورں میں 97 رنز بنائے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔احمد شہزاد اور حارث سہیل وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب اوپنر ناصر جمشید ایک بار پھر ناکام رہے ہیں اور چوتھے اوور میں صرف تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ ناصر جمشید نے ورلڈ کپ کے تین میچوں میں صرف چار رنز بنائے ہیں۔ ناصر جمشید تینوں بار پل شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے ہیں۔احمد شہزاد کو بھی دو زندگیاں مل چکی ہیں۔ حارث سہیل پراعتماد انداز میں بیٹنگ کر رہے ہیں۔نیپئر میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے زمبابوے کیخلاف کھیلنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ورلڈ کپ کے تینوں میچوں میں پاکستان کے اوپننگ بیٹسمینوں کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے۔احمد شہزاد اور ناصر جمشید مکمل طور پر ناکام رہے ہیں اور پاکستان کی سب سے بہترین اوپننگ پارٹنرشپ گیارہ رنز کی ہے۔توقع کی جا رہی تھی کہ پاکستان ریگولر وکٹ کیپر سرفراز احمد اور لیگ سپنر یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کرے گا لیکن ایسا نہیں ہوا ہے۔پاکستانی ٹیم: احمد شہزاد، ناصر جمشید، حارث سہیل، مصباح الحق، عمر اکمل، زوہیب مسعود، شاہد آفریدی، وہاب ریاض ، سہیل خان، راحت علی، محمد عرفان۔
متحدہ عرب امارت کی ٹیم: امجد علی، اے آر برینجر، کرشنا چندران، خرم خان، شائمان انور، ایس پی پٹیل، روہن مصطفیٰ ، امجد جاوید، محمد نوید، محمد توقیر اور اے ایم گرگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…