بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انتخاب عالم کا عمران نذیرکو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

datetime 24  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پی سی بی کے ڈائریکٹرانٹرنیشنل کرکٹ افیئرز انتخاب عالم نے عمران نذیرکو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا ہے۔عمران نذیر نے چند روز قبل الزام لگایا تھا کہ قومی ٹیم کے سابق منیجر انتخاب عالم نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دینے کے لئے ان سے کمیشن طلب کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کو دیکھنا ہوگا کہ کون کیا کر رہا ہے اگر ایسا ہی چلتا رہا تو پاکستان کی کرکٹ مزید تباہی کی طرف جائے گی۔عمران نذیر کے الزام کو انتخاب عالم نے اپنی کردار کشی قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا تھا اوراس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو بیرون ممالک بھیجنے کا فیصلہ کرکٹ بورڈ کرتا ہے اس کے لئے کوئی شخص انفرادی طور پراین او سی جاری نہیں کرتا۔واضح رہے کہ انتخاب عالم پاکستان کرکٹ بورڈ میں اس وقت ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز کے عہدے پر فائز ہیں جب کہ اس سے قبل وہ قومی ٹیم کے مینیجر اور کوچ کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جب کہ 1992 کے ورلڈ کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم کے کوچ بھی انتخاب عالم تھے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…