کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وکوچ جاوید میاندادنے کہا ہے کہ بورڈ معین خان کیخلاف سخت ایکشن لے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کپتان جاوید میانداد نے معین خان کے ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا جانے پر سخت تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر کاکام ٹیم منتخب کر کے ختم ہوجاتا ہے،، معین خان کو ٹیم کے ساتھ کیوں بھیجا گیا۔ میانداد نے کہا کہ دیکھنا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کسینو جانے کے معاملے پر کس حد تک جاتا ہے۔ معین خان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے،سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سابق کرکٹرز کا ماضی ڈھکا چھپا نہیں۔ آفیشل کھلاڑیوں پر کرفیو لگا کر خود کسینو جارہے ہیں ایسے لوگوں کو لٹکا دینا چاہئے۔ انہوں نے وزیراعظم سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔