بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی کا دیوانہ پاکستانی مداح آسٹریلیا پہنچ گیا

24  فروری‬‮  2015

سڈنی (نیوز ڈیسک)بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی کا دیوانہ پاکستانی مداح آسٹریلیا پہنچ گیا۔شکاگو نژاد پاکستانی محمد بشیر کوئی عام کرکٹ پرستار نہیں ہے۔چاہے ان کی صحت ان کو طویل سفرکی اجازت دیتی ہو یا نہیں، ایک ہوٹل کے مالک بشیر آپ کو جہاں بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کھیلے سبزرنگ کے کرتے میں نعرے لگاتے ہوئے نظر آئیں گے۔لیکن ورلڈ کپ 2015 میں بشیر نے اپنی ہمدردیاں عارضی طور پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی اور ان کی ٹیم کی جیت کے لیے تبدیل کرلی ہیں۔بشیر نے گلف نیوز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 2014 میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ان کو ٹکٹ حاصل کرنے میں دشوری کا سامنا تھا تاہم اس وقت دھونی نے ان کو ٹی 20 کے فائنل کا خصوصی ٹکٹ فراہم کیا تھا۔بشیر نے دھونی کے نومولود بچے کو ان کیلئے ‘اچھی قسمت’ کا باعث قرار دیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے لیکن وہ شکاگو میں رہتے ہیں اور ان کی بیوی رافع کا تعلق ہندوستان کے شہر حیدرآباد سے ہے۔بشیر کا کہنا تھا کہ وہ دھونی سے عقیدت رکھتے ہیں اور وہ ان کے ہیرو ہیں۔63 سالہ بشیر کا کہنا تھا کہ دھونی نے اپنی عاجزی سے بہت سے پاکستانی شائقین کے دل جیتے ہیں۔ورلڈ کپ 2015 کے دوران مختلف میچوں میں ہندوستانی رنگ زیب تن کئے ہوئے بشیر کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس بار دھونی کو مشکل میں نہیں ڈالا ہے اور ٹکٹ پہلے سے حاصل کرلئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس بار سب سے سستا ٹکٹ 20 ڈالرز کا خریدہ ہے تاکہ وہ اپنے ہیرو کی بھر پور حمایت کرسکیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…