کالی آندھی نے زمبابوے کو لے اڑی،گیل کی دھواں دھار ڈبل سنچری

24  فروری‬‮  2015

کینبرا(نیوز ڈیسک)کالی آندھی نے زمبابوے کو لپیٹ دیا،جلاد صفت کرس گیل نے زمبابوین کے پر خچے اڑادئیے،آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو ڈک ورتھ اینڈ لوئیس فارمولے کے تحت73رنز سے ہرادیا،ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 372 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میچ میں 372 رنز بنا کر نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا،کرس گیل کی 9 چوکوں اور 16 چھکوں کی مدد سے ورلڈ کپ کی پہلی اور تیز ترین ڈبل سنچری،کرس گیل اور مارلن سیموئلز نے ایک روزہ کرکٹ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈقائم کردیا۔س گیل نے ون ڈے کرکٹ میں 9ہزاررنز مکمل کرلئے۔کرس گیل نے ون ڈے میچ میں 16چھکوں کا ریکارڈ بھی برابرکردیا،مارلن سیموئلزکی133 رنز ناقابل شکست اننگز ،زمبابوین ٹےم 44.2اوورزمیں 289رنزبناکر ڈھیر،سین ولیمز 76 ، کریگ ایروائن52اور برینڈن ٹےلر37رنز بناکر نمایاں،ویسٹ کی جانب سے جیروم ٹےلر اور جیسن ہولڈرکی 3،3،کرس گیل کی دووکٹیں،ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کرس گیل کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔منگل کو یہاں مینوکا اوول گراو¿نڈ میں کھیلے گئے میگاایونٹ میں گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 372 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میچ میں 372 رنز بنا کر نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اوپنر ڈیوائن اسمتھ دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہوئے جس کے بعد کرس گیل کا ساتھ دینے کے لئے مارلن سیمیولز کریز پر آئے اور دونوں نے زمبابوے بولروں کی درگت بناتے ہوئے 372 رنز جوڑ کر دوسری وکٹ کے لئے تاریخ کی سب سے بڑی شراکت قائم کی، کرس گیل نے زمبابوے کے بولروں کو گلی محلے کے کھلاڑی سمجھتے ہوئے دھو ڈالا اور چھکے چوکوں کی برسات کرتے ہوئے 9 چوکوں اور 16 چھکوں کی مدد سے ورلڈ کپ کی پہلی اور تیز ترین ڈبل سنچری اسکور کی۔جلاد صفت کرس گیل نے ورلڈ کپ مقابلوں میںپہلی ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔آل راﺅنڈرون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے غیر بھارتی اور دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے،کرس گیل نے 138 گیندوں پر ڈبل سنچری بنا کر ایک روزہ کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا۔ویسٹ انڈین آل راﺅنڈرکرس گیل نے بھارت کو تین ریکارڈزسے محروم کردیا۔کرس گیل اور مارلن سیموئلز نے ایک روزہ کرکٹ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈقائم کردیا۔کرس گیل نے ون ڈے کرکٹ میں 9ہزاررنز مکمل کرلئے۔کرس گیل نے ون ڈے میچ میں 16چھکوں کا ریکارڈ بھی برابرکردیا۔آل راﺅنڈرنے زمبابوے کیخلاف 16بلندوبالا چھکے لگائے۔ کرس گیل کے چھکوں کی تعداد400 سے زیادہ ہوگئی ہے۔مارلن سیموئلز بھی رنز کی بہتی گنگا میں کسی سے پیچھے نہ رہے اور 133 رنز ناٹ آو¿ٹ کی شاندار اننگز کھیل کر سب سے بڑی شراکت میں اہم کردار ادا کیا۔ زمبابوے کی جانب سے واحد وکٹ تناشے پنینگرا نے لی۔بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت زمبابوے کو 48 اوورز میں 363 رنز کاہدف دیاگیا۔ویسٹ انڈیز کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب ریگس دو رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ویسٹ انڈیز کو دوسری وکٹ 26 کے مجموعی سکور پر ملی جب ہیملٹن پانچ رنز سکور کر کے ٹیلر کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔زمبابوے کے آو¿ٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی سکندر رضا تھے جنھوں نے 26 رنز بنائے۔ ان کو ہولڈر نے آو¿ٹ کیا۔برینڈن ٹیلر جنھوں نے سین ولیمزکے ساتھ مل کر جارحانہ انداز میں بیٹنگ شروع کی تھی 48 گیندوں میں 37 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے۔سین ولیمز نے 61 گیندوں میں 76 رنز بنائے۔ ان کو سیمیولز نے آوٹ کیا۔کریگ ایروائن نے 52 رنزبنائے۔زمبابوین ٹےم 44.2اوورزمیں 289رنزبناکر ڈھیرہوگئی۔ویسٹ کی جانب سے جیروم ٹےلر اور جیسن ہولڈرنے 3،3،کرس گیل نے دوجبکہ نکیتاملراور مارلون سیموئلزنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کرس گیل کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…