پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہرصورت بھارت کو شکست دینے کے عزم کا اظہا رکردیا

13  فروری‬‮  2015

ہم اس بد شگونی کوختم کردیں گے ، تاریخ بدلنے کے لئے جان لڑادیں گے، مصبا ح الحق
کوئی بھی شے حتمی نہیں ہوتی، ہمیشہ ایک موقع ضرور ہوتا ہے، اب کی باراس اہم اور مشکل ترین میچ کو جیت کرہم تاریخ کا رخ تبدیل کردیں گے، شاہد خان آفریدی
ہم پہلا میچ بھارت سے کھیل رہے ہیں ،سب سے بہترین صورتحال یہ ہے کہ وہ ورلڈ کپ کا آغازبھارت کو شکست دے کرکرے، یونس خان
میں پہلے بھی بھارت کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرچکا ہوں اس لئے میں پراعتماد ہوں کہ اب کی بار بھی ایسا ہی ہوگا، محمد عرفان
پاکستان اتوارکوجشن منائے گا،اب کی بار میں کھلاڑیوں سے درخواست کروں گا کہ میری محنت جائع نہ کریں، وہاب ریاض
سڈنی(قدرت نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہرصورت بھارت کو شکست دینے کے عزم کا اظہا رکردیا، کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ اب کی بار ہم تاریخ بدلنے کے لئے جان لڑادیں گے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بے حد بلند تھا اورسب کے لبوں پرایک ہی صدا تھی کہ ہمیں جیتناہے۔پاکستان اور بھارت کا ورلڈ کپ میں پہلی بار سامنا 1992 میں ہوا تھا اور تب سے اب تک پاکستان کسی بھی ورلڈ کپ میں بھارت کوہرانے میں ناکام رہاہے۔ 1992 کا ورلڈ کپ بھی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ہی ہوا تھا۔کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ’’اب کی بارہم اس بد شگونی کوختم کردیں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم اب کی بار تاریخ بدلنے کے لئے اپنی بھرپورتوانائیوں کا اظہارکریں گے‘‘۔نجانے کیوں پہلے تمام تر میچز ہم ہار گئے، شاید سابقہ ٹیمیں ورلڈ کپ جیسے اہم ٹورنامنٹ کے سب سے اہم میچ کاپریشر برداشت نہیں کرپائیں‘‘۔اس موقع پرمقبول آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’’کوئی بھی شے حتمی نہیں ہوتی، ہمیشہ ایک موقع ضرور ہوتا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ اب کی باراس اہم اور مشکل ترین میچ کو جیت کرہم تاریخ کا رخ تبدیل کردیں گے۔اگر ہم جیت جیت گئے تو پھرورلڈ کپ کے باقی ماندہ میچزمیں ٹیم پرکوئی دباؤ نہیں ہوگا اسی لئے ٹیم انتظامیہ یہ میچ جیتنے کے لئے بیتاب ہے۔سینیئر بلے باز یونس خان کا کہنا ہے کہ ہم پہلا میچ بھارت سے کھیل رہے ہیں تو پاکستان کے لئے سب سے بہترین صورتحال یہ ہے کہ وہ ورلڈ کپ کا آغازبھارت کو شکست دے کرکرے۔دنیا کے سب لمبے فاسٹ باؤلر عرفان پرامید ہیں کہ وہ اہم وکٹیں لینے میں کامیاب رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان سے کیا توقعات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں پہلے بھی بھارت کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرچکا ہوں اس لئے میں پراعتماد ہوں کہ اب کی بار بھی ایسا ہی ہوگا۔فاسٹ باؤلروہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان اتوارکوجشن منائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ورلڈ کپ سے میری اچھی یادیں وابستہ ہیں میں نے پانچ وکٹیں لی تھیں اوران میں سب سے یادگار لمحہ یووراج کی وکٹ لیناتھا‘‘۔’’میں پھرسے وہی کرنا چاہتا ہوں اور اب کی بار میں کھلاڑیوں سے درخواست کروں گا کہ میری محنت جائع نہ کریں۔ وہ میدان میں جائیں اور میچ جیتیں کیونکہ ا?خری بار میں پانچ وکٹیں لے کر بھی جشن نہیں منا پایا تھا‘



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…