ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

’’ہم سے ورلڈکپ چرایا گیا‘‘

datetime 13  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن  پاکستان کا ورلڈ کپ چمپئن بننا ناقدین کو اب تک ہضم نہیں ہوا عالمی چمپئن نہ بننے کا افسوس لئے انگلیڈ ٹیم اب ابھی 1992ورلڈ کپ کو متنازع بنانے کی کوششیں کررہی ہیں 23سال قبل میلبرن میں ہونیوالے فائنل میں جاوید میانداد اور کپتان عمران خان نے جو فتح گر اننگز کھیلی اسے آج تک انگلش ٹیم نہیں بھولی بلکہ پاکستان کی کامیابی کا قصور اپنی کارکردگی کے بجائے امپائرز کے فیصلوں اور ٹیکنالوجی کو دے رہی ہے 1992ورلڈ کپ کے فائنلسٹ ٹیم میں شامل انگلش فاسٹ بالر ڈیرک پرنگل سمجھتے ہیں کہ اگر اس وقت ریفرل سسٹم ہوتا تو انگلینڈ ورلڈ کپ جیت چکا ہوتا کیونکہ پاکستان کے 25رنز پر 3وکتیں گرنے کے بعد جاوید میاندادکو انہوں نے ایلبی ڈبلیو کردیا تھا تاہم امپائر اسٹیو بکنر نے آؤٹ نہیں دیا حالانکہ بطور بالر میں جانتا تھا کہ گیند لیگ اسٹمپ کو مس نہیں کررہی تھی بلکہ وکٹ کے مڈل میں تھی لیکن زور دار اپیل کے باوجود امپائر کی انگلی نہیں اٹھی انگلش فاسٹ بالر کا کہنا ہے کہ اگر میگا ایونٹ میں ریفرل سسٹم ہوتا تو جاوید میانداد آؤٹ ہوچکے ہوتے میانداد اور عمران خان نے 193رنز کی پارٹنر شپ جوڑ کر ہماری امیدوں پر پانی پھیر دیا ڈیرک پرنگل نے انٹرویو میں کہا کہ اگر امپائر میانداد کو آؤٹ دیتے تو آج انگلینڈ کو ورلڈ کپ تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…