پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان 92 ورلڈ کپ فتح کی تاریخ دہراسکتا ہے، وقار یونس

datetime 13  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی  قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر ورلڈ کپ 92 کی تاریخ دہرا سکتا ہے۔ پاکستان نے اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹ سے کامیابی حاصل کی، جس میں مصباح الحق نے اہم کردارادا کیا، جس وقت وہ کریز پر آئے تب 78 پر4 وکٹیں گرچکی تھیں مگر انھوں نے ماسٹر کلاس 91 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کرکے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس شاندار کارکردگی پر کوچ وقار یونس بھی پھرسے ان کے گن گانے لگے، انھوں نے کہا کہ مصباح نہ صرف صورتحال اور اسکور بورڈ کو اچھی طرح سمجھتے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیلتے بلکہ بطور کپتان ذمہ داری نبھانا بھی جانتے ہیں، جب آغاز میں ہی وکٹیں گرجائیں تو پھر مصباح کے پاس کافی وقت ہوتا ہے، وہ بگ ہٹر بھی ہیں۔ عمر اکمل کے بارے میں وقار یونس نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ وہ کافی باصلاحیت اور ٹیم میں گذشتہ پانچ چھ برس سے موجود ہیں۔ کبھی ہم ان سے وکٹ کیپر کی بھی ذمہ داری لیتے اور کبھی صرف بیٹسمین کے طور پر کھلاتے ہیں، یہ ان کے لیے مشکل ضرور ہے لیکن وہ کافی اچھی فارم میں ہیں، ہمیں اس ٹورنامنٹ کیلیے ایسی ہی پارٹنرشپس کی ضرورت ہے۔ وقار یونس نے مزید کہا کہ جو کچھ 1992 میں ہوا وہ اب بھی ہوسکتا ہے، یہ اس کھیل کی خوبصورتی ہے، اس میں کئی اتار چڑھاؤ آتے اور میں سمجھتا ہوں کہ کوئی بھی یہ ایونٹ جیت سکتا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…