لاہور انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب وورسٹر شائر نے ایک بار پھر سٹار پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کو معا ہدے کی پیش کش کی ہے ۔ کاؤنٹی کلب کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈائریکٹر آف کرکٹ سٹیو روڈز کا کہنا ہے کہ انہیں سعید اجمل کے آئی سی سی سے کلیئر ہونے کی بہت خوشی ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ انکا کلب 2015ء سیزن کے لیے ایک بار پھر اجمل سے معاہدہ کر نے میں کامیاب ہو جائے گا ۔ انکا مزید کہنا کہ اس سلسلے میں انکے کلب اور اجمل کے مابین بات چیت چل رہی ہے اور اجمل نے بھی کاؤنٹی کرکٹ میں اپنا تیسرا سیزن کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ یاد رہے کہ 2014ء میں بھی وورسٹر شائر نے اجمل سے معاہدہ کیا تھا او ر انہوں نے کلب کی جانب سے 9فرسٹ کلاس میچز میں 63وکٹیں حاصل کر کے انکے ڈویژن 1میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔