ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آپ بھلے اپنے وعدے بھول جائیں لیکن ہم۔۔۔ سینئرصحافی حامد میر نے وزیر اعظم عمران خان کو پیغام پہنچا دیا

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ، اینکر پرسن اور کالم نگار حامد میر اپنے آج کے کالم ”قبروں سے نکل کر لڑنے والے ” میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔یہ ایک ایسی لڑائی کی کہانی ہے جو 1950میں شروع ہوئی ۔آزادی صحافت کی اس لڑائی کی کہانی کو پہلی دفعہ پاکستان فیڈرل یونین جرنلٹس

نے کتابی شکل دیدی ہے۔یہ کتاب انگریزی اور اردو، دونوں زبانوں میں شائع کی گئی ہے ۔انگریزی حصے کا نام ہے FROM LAYOFFS TO LASHES اور اردو حصے کا نام ہے پی ایف یو جے ، آزادی صحافت کی جدوجہد کے ستر سال۔پی ایف یو جے کی جدوجہد کو کتابی شکل دینا ایک بہت بڑا چیلنج تھا ۔پی ایف یو جے نے یہ چیلنج ایک کمیٹی کے سپرد کیا جس کے سربراہ مظہر عباس تھے۔اردو حصے کا مدیر وارث رضا اور انگریزی حصے کا مدیر نظام صدیقی کو بنایا گیا۔ان کی معاونت فہیم صدیقی اور اشرف خان کے علاوہ صحافت کے معروف استاد ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کی۔کمال یہ ہے کہ ایک طرف جنرل ضیا الحق کے دور میں آزادی صحافت کی خاطر کوڑے کھانے والے ناصر زیدی، اقبال جعفری اور خاور نعیم ہاشمی سے انہیں دی جانے والی سزائوں پر تفصیل لکھوا لی گئی۔دوسری طرف آئی اے رحمان، حسین نقی، ضیا الدین، مسعود اشعر، جی این مغل، محمود شام، سی آر شمسی،فوزیہ شاہد، شہزادہ ذوالفقار، مطیع للہ جان،

رحیم للہ یوسفزئی، عدنان رحمت، مائرہ عمران اور بہت سے دیگر ساتھیوں سے آزادی صحافت کی جدوجہد کا آنکھوں دیکھا حال لکھوا کر اس کتاب میں محفوظ کر دیا گیا ہے۔یہ کتاب ان صاحبان کو ضرور پڑھنی چاہئے جو یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں میڈیا بڑا آزاد ہے اور میڈیا کو یہ

آزادی پرویز مشرف نے دی۔ اس کتاب میں موجود حقائق یہ بتاتے ہیں کہ میڈیا نہ کل آزاد تھا نہ آج آزاد ہے۔ جو تھوڑا بہت سچ آپ اخبارات یا ٹی وی چینلز پر دیکھتے ہیں وہ کئی خطرات مول لیکر لکھا اور بولا جاتا ہے اور پھر اس کی قیمت بھی ادا کی جاتی ہے۔میڈیا کو صرف سیاست دانوں

کی پگڑیاں اچھالنے اور انہیں آپس میں لڑانے کی آزادی ہے۔ جب ان سیاست دانوں کے پاس طاقت آتی ہے تو یہ بھی جمہوریت کو مضبوط بنانے کی بجائے میڈیا کی آواز دبانے پر زور لگاتے ہیں۔اس کتاب میں انور ساجدی نے ذوالفقار علی بھٹو کے دور کے کچھ واقعات کو شامل کر دیا ہے ۔

بھٹو صاحب نے پاکستان کو 1973کا آئین دیا اور بہت کچھ بدلا لیکن جنرل ایوب خان کا پریس اینڈ پبلی کیشنز آرڈیننس ختم نہ کیا۔1974 میں ان کی حکومت نے جماعت اسلامی کا اخبار جسارت بند کر دیا تو پی ایف یو جے نے اس پابندی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا۔انور ساجدی نے پی ایف یو جے

کے رہنما نثار عثمانی کو فون کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ ہم پر ظلم کیا ہم اس کیلئے کیوں آواز اٹھائیں؟ عثمانی صاحب نے انور ساجدی کو ڈانٹا اور کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد آزادی صحافت اور کارکن صحافیوں کا تحفظ ہے لہذا ہم احتجاج ضرور کریں گے ۔پھر یہی نثار عثمانی

تھے جنہوں نے منہاج برنا کے ساتھ مل کر جنرل ضیاالحق کی آمریت کے خلاف تحریک کا آغاز کیا۔یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد کافی عرصہ تک خاموشی رہی۔تحریک بحالی جمہوریت ( ایم آر ڈی ) بہت بعد میں بنی لیکن صحافت پر پابندیوں کے خلاف پی ایف یو جے

کی تحریک دسمبر 1977میں عروج پر تھی۔اس تحریک میں کارکن صحافیوں کی طرف سے چھوٹے چھوٹے گروپوں میں گرفتاریاں دی جاتی تھیں ۔کئی سیاسی جماعتوں کے کارکن، وکلا، مزدور اور طلبہ تنظیمیں بھی صحافیوں کی اس تحریک میں شامل ہوگئیں۔اس تحریک میں پیپلز پارٹی

کے رہنما مسرور احسن نے بھی حصہ لیا۔پی ایف یو جے کی اس تاریخ میں مسرور احسن کا مضمون بھی شامل ہے ۔وہ لکھتے ہیں کہ پی ایف یو جے اور ایپنک کی تحریک صرف آزادی صحافت کی نہیں بلکہ بحالی جمہوریت کی تحریک تھی جس میں تمام مظلوم طبقات رنگ، نسل

اور زبان سے بالا تر ہو کر اورطلبہ اپنی اپنی باری پر گرفتاری دیتے اور ریاستی ادارے انہیں شکاری کتوں کی طرح ڈھونڈتے رہتے تاکہ انہیں گرفتاری دینے سے پہلے گرفتار کر لیا جائے۔ایک دن مسرور احسن فیڈرل بی ایریا کراچی میں ایک دوست محمد نیئر کے گھر پہنچے تو وہاں پہلے سے

روپوش صحافی موجود تھے۔ انہیں ایک مزدور لیڈر خدا بخش لاسی اپنے ساتھ لیکر شیر شاہ ویلیج کے قدیمی قبرستان پہنچ گئے۔ قبرستان میں بھی مساوات اخبار کے کارکن پہلے سے موجود تھے۔قبرستان کے گورکن نے ان صحافیوں سمیت مسرور احسن کو کچھ خالی قبروں میں چھپا دیا اور

مچھر مار دوا بھی دیدی۔ان سب نے رات خالی قبروں میں گزاری۔صبح قبروں سے اٹھ کر ان لوگوں نے گرفتاری دی اور جنرل ضیا کی سزائیں بھگتیں ۔پی ایف یو جے کے ایک اور صدر شہزادہ ذوالفقار نے اس کتاب میں بتایا ہے کہ 2012میں بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی

نے مختلف صحافیوں کے خلاف دہشت گردی کے 12مقدمات درج کرانے کا حکم دیا کیونکہ ان صحافیوں نے کچھ کالعدم تنظیموں کے بیانات شائع کئے تھے۔جب صحافیوں نے بتایا کہ ریاست انہیں تحفظ فراہم نہیں کرتی لہذا وہ دبائو میں آکر یہ بیانات شائع کرنے پر مجبور ہیں تو قاضی فائز عیسی

نے کہا کہ تم دبائو کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو جاکر پکوڑوں کی دکان لگالو۔جب اسی قاضی فائز عیسی کے خلاف عمران خان کی حکومت نے نااہلی کا ریفرنس دائر کیا تو پی ایف یو جے نے نہ صرف ریفرنس کی مذمت کی بلکہ جج صاحب کے دفاع میں ریاست کے خلاف پارٹی بھی بن گئی ۔

اس کتاب میں ایک تصویر شامل ہے جب 2007میں مشرف حکومت نے مجھ سمیت کچھ صحافیوں پر پابندی لگائی تو پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے نے سڑکوں پر روڈ شوز شروع کر دیے۔میں بھی سڑکوں پر کیپٹل ٹاک کرتا تھا اور ان روڈ شوز میں عمران خان باقاعدگی سے شرکت

کرتے تھے۔ تصویر میں عمران خان کے ایک طرف انصار عباسی، درمیان میں یہ ناچیز اور دوسری طرف حنیف عباسی نظر آ رہے ہیں اور افضل بٹ نعرے لگوا رہے ہیں۔آج عمران خان وزیر اعظم ہیں اور پی ایف یو جے نے اپنی جدوجہد کی کہانی شائع کرکے انہیں پیغام دیا ہے کہ ہم کوڑے کھانے والے اور خالی قبروں میں راتیں گزار کر گرفتاریاں دینے والے لوگ ہیں، آپ بھلے اپنے وعدے بھول جائیں لیکن ہم اپنے اصول نہیں چھوڑیں گے، ہم قبروں سے نکل نکل کر اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…