لاہور ( این این آئی) حجامہ سے جا دو کا علا ج حضر ت عبدالرحمان بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے کہ جب آپ ﷺپر جا دو کیا گیا تو آپ ﷺ نے سر پر حجامہ لگوا یا ۔دنیا بھر کے لو گ اس طریقہ علا ج سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہا ر حکیم میاں ناہید امجد عارفی،حکیم سید عمران فیاض،
حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد ابو بکر، حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر، حکیم محمد اسما عیل اختر قصوری ، حکیم مخدوم اختر،حکیم ثاقب علی، حکیم فیصل طاہر صدیقی اورحکیم ڈاکٹر شہزادہ سبطین الحسن نے چیئرمین نیشنلکونسل فار اسلا مک طب فیصل آباد کے زیرِ اہتمام مر کز الحجامہ مطب عبداللہ پریس والا با زار ٹا ؤن شپ لا ہور میں حجا مہ کی افا دیت کے مو ضوع پر منعقدہ مجلسِ مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے بتا یا کہ حجامہ سنت طریقہ علا ج 72سے زا ئد بیماریوں سے نجا ت کا ذریعہ ہے جن میں گردے اور مثانہ کے امرا ض گردے کی پتھری ،کولیسٹرول اور دل کے امرا ض ،یورک ایسڈ کی زیا دتی مہروں کے امراض ،موٹاپا،سوکھا پن،الرجی و خون کے امراض ،جوڑوں کے امراض،نفسیاتی و ہنی امراض،جلدی امراض،کمر درد،عرق النساء،آدھے سر کا درد،اولا د کا نہ ہو نا ،فا لج بلڈ پریشر ،جگر کے امراض،شوگر،سر دردسحریعنی جا دو قا بلِ ذکر ہے ۔انہوں نے مزید بتا یا کہ سنت تاریخوں چا ند کی سترہ،اُنیس اور اکیس کو حجامہ لگوا یا جائے تو اس میںتمام بیماریوں کے لئے یقینی شفاء ہے۔