حضرت عمرؓ ،حمص کا گورنر اور حمص کا غریب ترین آدمی

29  جنوری‬‮  2019

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جب حضرت سعید بن عامر رضی اللہ عنہ کو حمص کا گورنر مقرر کیا تو آپ رضی اللہ عنہ دوڑے ہوئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور عرضکیا کہ آپ کو خدا کا واسطہ ہے مجھے اس سے محفوظ رکھیں..حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے غصے سے کہا کہ تم خود اس سے بچنا چاہتے ہو.. اللہ کی قسم تمہیں یہ ضرور قبول کرنا پڑے گ

جب حضرت سعید بن عامر رضی اللہ عنہ گورنر بن کر حمص جانے لگے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی تنخواہ مقرر کرنے سے متعلق رائے لی جس پر آپ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس کی کیا ضرورت ہے بیت المال سے ملنے والے وظیفے سے میرا گزارا ہوجاتا ہے بلکہ بچ بھی جاتا ہے..کچھ عرصے بعد حمص سے دیندار لوگوں کا ایک گروہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا کہ اپنے علاقے کے انتہائی غریب لوگوں کے نام لکھ کر دو تاکہ ان کی بیت المال سے امداد کی جائے.. ان لوگوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو نام کی فہرست تیار کرکے دی تو آپ نے ایک نام پر دریافت کیا کہ یہ سعید نام کس کا ہے.. ان لوگوں نے جواب دیا کہ یہ ہمارے گورنر ہیں..حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جب حیرت سے پوچھا کیا واقعی تمہارے گورنر اتنے غریب ہیں تو ان لوگوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ خدا کی قسم! کئی کئی دن گزر جاتے ہیں مگر ان کے گھر میں چولہا نہیں جلتا..یہ سن کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور بہت روئے.. اس کے بعد انھوں نے ان لوگوں کو ایک ہزار سونے کے سکے نکال کر دیے کہ جاؤ یہ سکے گورنر کو دے دو..

یہ سکے لے کر جب لوگ گورنر حضرت سعید بن عامر رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے تو انھوں نے سکوں پر نظر پڑتے ہی ” اناللہ واناالیہ راجعون” پڑھا اور رونے لگے.. آپ کی شریک حیات نے آکر پوچھا کہ ماجرا کیا ہے تو انھوں نے کہا کہ میرے گھر میں میری آخرت کو تباہ کرنے کے لیے دنیا داخل ہوگئی ہے..اس کے بعد آپ رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کے ذریعے وہ تمام سکے غریبوں میں تقسیم کرا دیے..

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…