منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

کھجوروں کی سردار

datetime 21  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کا ماحول ایک سا تھا کہ ایک آدمی نے ایک باغ کے جھاڑ جھنکار سے کھجوریں چُنیں ایسی کھجوریں صرف شہر کے اسی باغ میں لگی تھیں لیکن لوگوں کو اس کھجور سے کوئی رغبت نہ تھی کہ اس کھجور میں نہ وہ نرمی تھی نہ اس کا وہ ذائقہ تھا رنگ بھی انتہائی گہرا اور دانہ بہت چھوٹا سا۔وہ غریب آدمی جس کی ناک موٹی آنکھیں چھوٹی رنگت سیاہ چلتا تو ٹانگیں اٹک اٹک جاتیں بولتا تو زبان میں لکنت غربت سی غربت کی

نسلی غلام رہا تھا کھجوریں جھولی میں ڈالیں شہر میں فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا اس باغ کا یہ آخریپھل تھا جو اس آدمی کی جھولی میں تھا۔ شہر میں لیکن کوئی ان کھجوروں کا طلبگار نہ تھا یہاں تک کہ ایک فرد نے یوں آواز لگائی اے بلال رض یہ کھجور تو تجھ جیسی ہے کالی اور خشک۔دل کا آبگینہ ٹھیس کھا گیا آنکھوں سے آنسو رواں بلال حبشی کھجوریں سمیٹ کر بیٹھ رہے۔ کہ ایسے میں وہاں سے اس کا گذر ہو جو ٹوٹے دلوں کا سہارا ہے جس نے مسکینوں کو عزت بخشی وہ جس کا نام ہے غمزدہ دلوں کی تسکین ہے ہاں وہی محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم آپ نے بلال رضی اللہ عنہ سے سب ماجرہ پوچھا تو آپیوں گویا ہوئےلوگو یہ کھجور “عجوہ“ ہےیہ دل کے مرض کے لیئے شفاء ہےیہ فالج کے لیئے شفاء ہےیہ ستر امراض کے لیئے شفاء ہےاور لوگو یہ کھجوروں کی سردار ہےپھر یہاں بس نہیں کیافرمایا جو اسے کھا لے اسے جادو سے امان ہے۔منظر بدل گیا وہ بلال رضی اللہ عنہ جس کے پاس چند لمحے پہلے تک جھاڑ جھنکار تھا اب رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اسے غنی کر دیا۔پھر راوی لکھتے ہیں کہ لوگ بلال کی منتیں کرتے اور بلال کسی مچلے ہوئے بچے کی مانند آگے آگے بھاگتے۔تاریخ گواہ ہے کہ وہ جسے کبھی دنیا جھاڑ جھنکار سمجھ رہی تھی بلال رضی اللہ عنہ کی جھولی میں آ کر اورمصطفٰے کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زبان مبارکہ کا صدقہ آج بھی کھجوروں کی سردار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…