پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

صلاح الدین ایوبی ‎کی پیدائش کا واقعہ‎

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر نجم الدین ایوب کافی عمر ہونے تک شادی سے انکار کرتا رہا ،ایک دن اس کے بھائی اسدالدین نے اس سے کہا : بھائی تم شادی کیوں نہیں کرتے ۔۔۔؟نجم الدین نے جواب دیا :میں کسی کو اپنے قابل نہیں سمجھتا.اسدالدین نے کہا :میں اپ کیلئے رشتہ مانگوں ؟نجم الدین نے کہا :کس کا ؟اسدالدین :ملک شاہ بنت سلطان بن مالک شاہ سلجوقی کی بیٹی کا یا وزیر الملک کی بیٹی کا ۔۔۔۔؟ نجم الدین :وہ میرے لائق نہیں ،

اسدالدین حیرانگی سے :پھر کون تیرے لائق ہوگی ؟نجم الدین نے جواب دیا :مجھے ایسی نیک بیوی چاہئے جو میرا ہاتھ پکڑکر مجھے جنت میں لےجائے اور اسیسے میرا ایک ایسا بیٹا پیدا ہو جس کی وہ بہترین تربیت کرے جو شہسوار ہو اور مسلمانوں کا قبلہ اول واپس لے ۔۔۔۔اسدالدین کو نجم الدین کی بات پسند نہ آئی اور انہوں نے کہا :ایسی تجھے کہا ملے گی ؟نجم الدین نے کہا :نیت میں خلوص ہو تو اللّہ نصیب کرے گا ۔۔۔۔۔ایک دن نجم الدین مسجد میں تکریت کے ایک شیخ کے پاس بیٹھے ھوئے تھے ، اک لڑکی آئی اور پردے کے پیچھے سے ھی شیخ کو آواز دی ،شیخ نے لڑکی سے بات کرنے کیلئے نجم الدین سے معذرت کی ۔۔۔۔نجم الدین سنتا رہا شیخ لڑکی سے کیا کہہ رہا ہے ۔شیخ نے اس لڑکی سے کہا تم نے اس لڑکے کا رشتہ کیوں مسترد کر دیا جس کو میں بھیجا تھا۔۔۔۔؟لڑکی :اے ہمارے شیخ اور مفتی وہ لڑکا واقعی خوبصورت اور رتبے والا تھامگر میرے لائق نہیں تھا ۔شیخ :تم کیا چاہتی ہوں ؟لڑکی :شیخ مجھے ایک ایسا لڑکا چاہئے جو میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے جنت میں لے جائے اور اس سےمجھے اللّہ اک ایسا بیٹا دے جو شہسوار ہو اور مسلمانوں کی قبلہ اولواپس لے ۔۔۔۔۔نجم الدین حیران رہ گیا کیونکہ جو وہ سوچتا تھا وہی یہ لڑکی بھی سوچتی تھی ۔۔۔۔نجم الدین جس نے حکمرانوں اور وزیروں کی بیٹیوں کے رشتے ٹھکرائے تھے شیخ سے کہا اس لڑکی سے میرا شادی کروا دیں ۔۔۔۔۔شیخ :یہ محلے کی سب سے فقیر گھرانے کی لڑکی ہے ۔۔۔نجم الدین :میں یہی چاہتا ہوں :نجم الدین اس فقیر متقی لڑکی سے شادی کرلی اور اس سے وہ شہسوار پیدا ہوا جسے دنیا ” صلاح الدین ایوبی ” کے نام سے جانتی ہے ۔۔۔۔جنہوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو آزاد کروایا ۔۔۔۔۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…