بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کی ایسی شادی جو شاید پہلی اور آخری بار ہوئی ہوگی، دلچسپ رپورٹ

datetime 14  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) فیس بک پر لڑکے لڑکیوں کے ملنے اور پھر شادی کرنے کے واقعات تو بکثرت ہو چکے ہیں اب تصاویر شیئرکرنے کی ایپلی کیشن سنیپ چیٹ (Snapchat)بھی اس فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔ سنیپ چیٹ پر ملنے والا ایک جوڑا حقیقی دنیا میں ملے بغیر ہی اس ویب سائٹ کے زریعے شادی کے بندھن میں بھی بندھ گیا ہے۔

یہ اس نوعیت کی پہلی شادی ہے جو سنیپ چیٹ اور سکائپ پر سر انجام پائی ہے۔18سالہ برطانوی نوجوان نیتھن ٹریویک اور 20سالہ امریکی لڑکی گیبریلے کی پہلی ملاقات جون 2014ء4 میں سنیپ چیٹ پر ہوئی۔ وہ کافی عرصے تک سنیپ چیٹ پر ہی ایک دوسرے سے گفتگو کرتے رہے۔ پھر وہ سکائپ پر آ گئے اور ویڈیو کالز کرنے لگے۔ اس دوران دونوں ایک دوسرے کے اس قدر قریب آ گئے کہ انہوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ نیتھن نے گیبریلے کو سکائپ پر ہی پروپوز کیا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق نیتھن کا کہنا تھا کہ ’’میں نے دو بار گیبریلے کو پروپوز کیا۔ ایک بار سکائپ پر اور ایک بار سامنے آ کر، جب ہم پہلی بار ملے تھے۔میں گیبریلے کو ملنے واشنگٹن میں واقع اس کی دادی کے گھر پہنچا، جب وہ پہلی بار میرے سامنے آئی تو میں اس کے سامنے گھٹنوں پر کھڑے ہو کر اسے پروپوز کیا اور اس نے جواب میں ہاں کہہ دیا۔ میں نے گزشتہ کرسمس پر اسے ایک ہیرے کی انگوٹھی دی۔ جب ہم نے شادی کا فیصلہ کیا تو ہم دونوں کے خاندان کے افراد نے بھی اس سلسلے میں ہماری حمایت کی، اگرچہ انہیں کچھ تحفظات تھے اور وہ سمجھ رہے تھے کہ ہماری یہ شادی زیادہ دیر تک چل نہیں پائے گی۔ شادی کے بعد نیتھن برطانیہ چھوڑ کر امریکہ چلا گیا ہے اور اب دونوں میاں بیوی واشنگٹن میں رہائش پذیر ہیں۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…