بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

وہ آدمی جس نے ایک ٹکٹ خرید کر 20 سال میں 10 ہزار فلائٹس پر سفر کیا، یہاں تک کہ ائیرلائن کو اس پر فراڈ کا مقدمہ کرنا پڑگیا

datetime 13  جنوری‬‮  2019 |

اکسٹھ سالہ روتھسٹین کو 1987 میں امریکی ائیرلائن نے یکمشت ادائیگی پر گولڈن ٹکٹ سے نوازا۔ وہ اس ٹکٹ کو استعمال کرتے ہوئے کبھی بھی اس ائیرلائن کے ذریعے مزید ادائیگی کئے بغیر سفر کرسکتے تھے۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ روتھسٹین نے اس سہولت کا استعمال کس وحشیانہ انداز میں کیا۔

اس نے 20 سال کے دوران 10 ہزار دفعہ مفت سفر کیا اور کل ایک کروڑ میل سے بھی زائد سفر بغیر کسی اضافی خرچ کے طے کیا۔ وہ فٹ بال کا میچ دیکھنے، کسی دوست سے ملنے اور حتیٰ کہ کسی دوسرے شہرکھانا کھانے کیلئے بھی مفت فضائی سفر کی سہولت کو استعمال کرتا تھا۔ اخبار ’’دی پوسٹ‘‘ سے بات کرتے ہوئے روتھسٹین نے کہا، ’’میں اس ائیرلائن میں ایک ہیرو بن گیا تھا۔ میں بس ائیرپورٹ جاتا تھا اور مجھے سیٹ مل جاتی تھی۔ میں کہیں جانے سے پہلے سوچتا بھی نہیں تھا۔‘‘روتھسٹین، جو کہ انوسٹمنٹ بینکر ہیں، نے 1987ء میں امریکن ائیرلائن سے خصوصی ائیرپ2,50,000 ڈالر میں خریدا تھا جبکہ اپنے ساتھ ایک ساتھی مسافر لے جانے کیلئے مزید 150000 ڈالر ادا کئے تھے، لیکن اس نے اتنی دفعہ مفت سفر کیا اور اپنے ساتھ بے شمار لوگوں کو بھی مف سفر کروایا کہ بالآخر ائیرلائن کو تشویش لاحق ہوگئی۔ سال 2008ء میں ائیرلائن نے روتھسٹین پر فراڈ کا الزام لگایا اور اس سے ائیرپاس چھین لیا۔ امریکن ائیرلائن کا کہنا ہے کہ روتھسٹین اپنے ساتھ اجنبیوں کو لے جانے کیلئے غلط ناموں سے بکنگ کرواتا رہا۔دوسری جانب روتھسٹین کا کہنا ہے کہ ائیرلائن نے پاس واپس لے کر اس پر بڑا ظلم کیا ہے اور اس کی زندگی اور سفر کا شوق تباہ ہوگیا ہے۔ اس نے پاس کی واپسی کے لئے ائیرلائن کے خلاف مقدمہ بھی دائر کردیا ہے۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…