بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کے 4 امیر ترین انسان

datetime 11  جنوری‬‮  2019 |

گزشتہ چند سالوں سے پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے اور اسی وجہ سے یہ کوئی خاص ترقی بھی نہیں کرسکا اور تاحال اس کا شمار دنیا کے غریب ممالک میں کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود پاکستان سے تعلق رکھنے والی چند امیر ترین شخصیات اب بھی ایسی موجود ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت کئی بلین ڈالر بنتی ہے۔آئیے پاکستان کی  4 سرفہرست امیر ترین شخصیات پر ایک نظر ڈالیں۔

شاہد خان
آپ کو شاید توقع ہوگی کہ پاکستان کا امیر ترین فرد کوئی سیاستدان ہوگا لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ پاکستان کی امیر ترین شخصیات کی اس فہرست میں سب سے پہلی پوزیشن پاکستانی نڑاد امریکی بزنس مین شاہد خان کو حاصل ہے۔ شاہد خان امریکی نیشنل فٹ بال لیگ کی ٹیم جیکسن ول جیگوار کے مالک ہیں۔ اس کے علاوہ شاہد خان آٹو پارٹس کی مینوفیکچرنگ کے کاروبار سے بھی وابستہ ہیں۔ شاہد خان کے اثاثوں کی مالیت 3.8 بلین ڈالر ہے۔ شاہد خان دنیا کی امیر ترین افراد کی فہرست میں 490 نمبر پر ہیں۔

shahid-khan-penthouse-featured1-1152x648

میاں محمد منشا
امیر ترین افراد کی اس فہرست میں دوسرا نمبر مسلم کمرشل بینک آدم جی گروپ اور نشاط گروپ کے چئیرمین اور چیف ایگزیکٹو کو حاصل ہے۔ میاں محمد منشا کا شمار پاکستان کی بااثر ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ اور ان کے اثاثوں کی مالیت 2.5 بلین ڈالر ہے جبکہ دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں میاں محمد منشا  کو937واں نمبر حاصل ہے۔

 

Mian-Muhammad-Mansha-Net-Worth

انور پرویز
انور پرویز بیسٹ وے گروپ کے بانی اور چئیرمین ہیں۔ یہ پاکستان کا دوسرا بڑا سیمنٹ کی پیداوار کرنے والا گروپ ہے۔ اس کے علاوہ یہ گروپ برطانیہ کے 16ویں بڑے کیش اینڈ کیری آپریٹر ہونے کا اعزاز بھی رکھتا ہے۔ اس گروپ کے چئیرمین انور پرویز یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے ڈپٹی چئیرمین بھی ہیں .انور پرویز کو پاکستان کی ایک عظیم کاروباری شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 1.5 بلین ڈالر ہے۔

0d291f22-0e53-11e4-_735931c

ملک ریاض
ملک ریاض پاکستان کی سب سے مقبول ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ اور یہ ایشیا کی سب سے بڑی اور بہترین رئیل اسٹیٹ کمپنی کے مالک ہیں اور انہیں سب سے زیادہ بحریہ ٹاؤن کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ ملک ریاض پاکستان کی ایک امیر ترین شخصیت ہیں اور ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1 بلین ڈالر کے اردگرد ہے۔

 

Pakistani property developer Malik Riaz Hussain speaks with a Reuters correspondent during an interview at his office in Bahria Town on the outskirts of Islamabad, Pakistan March 10, 2016. To match Interview PAKISTAN-PROPERTY/TYCOON REUTERS/Caren Firouz



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…