ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

توہین عدالت

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک آدمی کو بیوی کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے جرم میں عدالت میں پیش کیا گیا‘جج نے شوہر کی زبانی پورا واقعہ توجہ سے سنا اور مستقبل میں اچھا برتاو¿ کرنے کی تنبیہ دے کر چھوڑ دیا‘اگلے ہی دن آدمی نے بیوی کو پھر مارا اور پھر عدالت میں پیش کیا گیا‘

جج نے کڑک کر پوچھا‘تمہاری دوبارہ ایسا کرنے کی ہمت کیسے ہوئی‘ عدالت کو مذاق سمجھتے ہو؟ آدمی نے اپنی صفائی میں جج سے کہا‘نہیں حضور! آپ میری پوری بات سن لیجئے‘ کل جب آپ نے مجھے چھوڑ دیا تو اپنے آپ کو تازہ دم کرنے کے لئے میں نےتھوڑی سی شراب پی لی‘ جب اس سے کوئی فرق نہیں پڑا تو تھوڑی تھوڑی کرکے میں پوری بوتل پی گیا‘ پینے کے بعد جب میں گھر پہنچا تو بیوی چلا کر بولی‘نالائق! آ گیا نالی کا پانی پی کر‘حضور! میں نے خاموشی سے سن لیا اور کچھ نہیں کہا‘ تھوڑی دیر بعد پھر وہ بولی:کمبخت ! کچھ کام دھندہ بھی کیا کر یا صرف پیسے برباد کرنے کا ہی ٹھیکہ لے رکھا ہے ؟ حضور! میں نے پھر بھی کچھ نہیں کہا اور سونے کے لئے اپنے کمرے میں جانے لگا‘وہ پیچھے سے پھر چلائی ‘اگر اس نکمے جج میں تھوڑی سی بھی عقل ہوتی تو تو آج جیل میں ہوتا ‘بس حضورتوہین عدالت مجھ سے برداشت نہیں ہوئی اور۔۔۔۔ یہ الفاظ ابھی پورے ادا نہیں ہوئے تھے کہ جج نے اپنا ہتھوڑا اٹھایا‘ آرڈر آرڈر کہااور کیس خارج کا حکم سنا دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…