بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کی وہ کونسی تین چیزیں ہیں جسے اللہ تعالیٰ بے حد پسند کرتا ہے؟ جانیے حضورؐ اور صحابہ کرام ؓ درمیان ایمان افروز مکالمہدنیا کی وہ کونسی تین چیزیں ہیں جسے اللہ تعالیٰ بے حد پسند کرتا ہے؟ جانیے حضورؐ اور صحابہ کرام ؓ درمیان ایمان افروز مکالمہ

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018 |

ایک روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کے درمیان تشریف آوری کے دوران حضرت ابوبکر سے پوچھا: ابوبکرؓ آپ دنیا میں کیا چیز پسند کرتے ہيں؟انھوں نے جواب میں کہا حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں۔اول: آپ کے درمیان بیٹھا رہوں دوسرے آپ کو دیکھتا رہوں تیسرے اپنے مال کو آپ پر خرچ کروں۔پھر حضور صلی اللہ علیہ

وسلم نے حضرت عمرؓ سے دریافت کیا کہ عمرؓ آپ کیا پسند کرتے ہيں:حضرت عمرؓ نے جوابمیں کہا : حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوںاول نیکی کا حکم دوں اگرچہ کے سری طور پر ہو، دوسرے برائی سے روکتا رہوں اگرچہ سرعام ہو اور تیسرے حق بات کہوں اگرچہ سننے والوں کو کڑوی لگے۔اور پھرحضور نے حضرت عثمان ؓسے دریافت کیا کہ عثمانؓ! آپ کیا پسند کرتے ہیں:حضرت عثمانؓ نے جواب دیا : حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں:اول لوگوں کو کھانا کھلاؤں، دوسرے سلام کو پھیلاؤں اور تیسرے رات میں ایسے وقت نماز پڑھوں جب لوگ نیند کی آغوش میں ہوں۔اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نےحضرت علیؓ سے دریافت کیا کہ علیؓ! آپ کیا پسند کرتے ہيںحضرت علی ؓنے جواب دیا کہ حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں: اول مہمان نوازی کروں دوسرے گرما کے موسم میں روزے رکھوں اور تیسرے دشمن پر تلوار سے وار کروں۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوذرغفاری ؓسے دریافت فرمایا : ابوذر آپ کیا پسند کرتے ہو؟حضرت ابوذر غفاریؓ نے جواب دیا: حضور میں دنیا میں تین چیزیں پسند کرتا ہوںاول بھوک دوسرے بیماری اور تیسرے موت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سےسبب پوچھتےہوئے کہا آپ ان چیزوں کو کیوں پسند کرتے ہو؟

انھوں نے جواب دیا کہ حضور بھوک اس لیئے عزيز ہے کہ اس کے ذریعے میرا دل نرم ہوتا ہے اور بیماری اس لیئے محبوب ہے کہ اس کے ذریعے میرے گناہ معاف ہوتے ہیں اور موت اس وجہ سے عزيز ہے کہ اس کے ذریعےمیں اپنے پروردگارسے ملوں گا۔اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :میرے لیئے تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند کروائی گئی۔اول خوشبو، دوسری نیک عورتیں، اور تیسرے میرےآنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئي ہے۔اسی اثناء حضرت جبریلؑ تشریف لاتے ہیں۔اور فرماتے ہیں مجھے تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند ہيں:

اول پیغام کو پہنچانا، دوسرے امانت کو ادا کرنا اور تیسرے مساکین سے محبت کرنا،پھر حضرتجبرئيلؑ آسمانوں کی جانب لوٹتے ہیں اور دوبارہ زمین پر واپس آتے ہیں اور فرماتے ہيں کہ حضور اللہ رب العزت آپ کو سلام کہتے ہيں: اور ارشاد فرماتے ہيں: کہاللہ رب العزت کو تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند ہيں:اول ایسی زبان جو اللہ کی یاد سے تر ہو، دوسرے ایسا دل جو اللہ سے ڈرنے والا ہو اور تیسرے ایسا جسم جو مصائب اور آزمائشوں میں صبر کرنے والا ہو…!(حوالہ : صحیح اسلامی واقعات شائع کردہ جامعہ الاظہر مصر)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…