لاہور (نیوز ڈیسک) حجامہ سے جا دو کا علا ج عبدالرحمان بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے کہ جب آپ ﷺپر جا دو کیا گیا تو آپ ﷺ پر حجامہ لگوا یا ۔دنیا بھر کے لو گ اس طریقہ علا ج سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہا ر حکیم محمد احمد، حکیم محمد افضل میؤ،حکیم محمد اسما عیل اختر قصوری اورحکیم ڈاکٹر شہزادہ سبطین الحسن نے مر کزالحجامہ مطب
عبداللہ پریس والا با زارٹاؤن شپ لا ہورمیں حجا مہ کی افا دیت کے حوا لے سے منعقدہ مجلسِ مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے بتا یا کہ حجامہ سنت طریقہ علا ج جادو سمیت 72سے زا ئد بیماریوں سے نجا ت کا ذریعہ ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ سنت تاریخوں چا ند کی سترہ،اُنیس اور اکیس کو حجامہ لگوا یا جائے تو اس میں تمام بیماریوں کے لئے یقینی شفاء ہے۔