اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عموماََ آپ نے مشاہدہ کیا ہو گا کہ پنج گانہ نماز اور ذکر واذکار میں مصروف رہنے والے افراد کے چہروں میں سکون، جاذبیت اور دلکشی پیدا ہو جاتی ہے اور ان کا رنگ گندمی ہو یا ان کی رنگت سیاہ بھی ہو تب بھی چہرے میں دلکشی اور کشش محسوس ہوتی ہے اور اس میں پنہا راز یہ ہے کہ ایسے افراد روحانی طور پر مضبوط اور توانا ہوتے ہیں۔ انہیں یہ روحانی قوت
رب تعالیٰ کی عبادت اور ذکر سے حاصل ہوتی ہے۔ آج کل ہمارے معاشرے میں مرد حضرات بھی خوبصورت اور جوان نظر آنے کیلئے طرح طرح کے جتن کرتے نظر آتے ہیں اور اس سلسلے میں مختلف کریموں اور ٹوٹکوں کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں جبکہ خوراک کے حوالے سے بھی نہایت محتاط رویہ اختیار کرتے ہیں اور اس حوالے سے جب ان سے پوچھا جائے تو وہ اس کی وجہ چہرے اور جسم کی خوبصورتی کیلئے بتاتے ہیں ۔ روحانی قوت سے چہرے کی خوبصورتی اس خوبصورتی اور دلکشی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے اور یہ حاصل کرنے کیلئے گناہوں سے توبہ کے ساتھ صرف اور صرف اللہ کی خوشنودی اور عبادت کو اپنانا پڑتا ہے جس میں کوئی پیسہ بھی خرچ نہیں ہوتا ۔ ایسے افراد کو جو اپنے چہرے کو پرسکون، جاذب نظر اور دلکش بنانا چاہتے ہیں وہ نمازپنج گانہ کو عادت بنا لیں اور ہر وقت باوضو رہیں جبکہ اس کے ساتھ درود خضری اول و آخر پڑھنے کے بعد روزانہ 41سو بار 41دن یا اللہ یا مصور پڑھیں۔انشا اللہ ان کے چہرے شان کریمی سے روشن ہو جائیں گے۔روحانی طور پر کمزوراور مظلوم اور شریف لوگ کمزور ہونے کے باعث اپنے حق سے محروم کر دئیے جاتے ہیں اور ان کی یہ کمزوری مستقل ان کے گلے کا ڈھول بن کر بجتی رہتی ہے۔ زیادہ تر مشاہدہ میں آیا ہے کہ روحانی طور پر کمزور انسان ہی دوسروں کا نشانہ بنتے ہیں ، روحانی طور پر طاقتور افراد
جسمانی قوت کو بھی استعمالکرتے ہوئے طاقت و جرأت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔روحانی اعتبار سے طاقت اور جرأت حاصل کرنے ساتھ رب تعالیٰ کی جانب سے نصرت و تائیدکیلئے اللہ رب العزت کے اسم مبارکہ یا رافع کی تاثیر ایسی تاثیر ہے کہ کوئی بھی مظلوم اس کو اپنی ڈھال بنا سکتا ہے۔ طاقتور اور ظالم کا مقابلہ کرنے کیلئے اس اسم پاک کو1100مرتبہ روزانہ اول و آخر11مرتبہ درود پاک11دن پڑھے
روزانہ پڑھنے کے لیے بعد سجدہ میں جاکر اللہ تعالیٰ کے حضور ظا لم سے اس کی پناہ مانگے ظالم زیر ہو جائے گا. اگر کسی ملازم کے عہدے کی ترقی رک چکی ہو اور کسی بھی وجہ سے اس کے افسران بالا رکاوٹ ڈال رہے ہو ں تو ملازم کو چاہئے کہ پیر کے دن بعد از نماز مغرب707مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھے اور یہ عمل11دن جاری رکھے اس کے بعد توقف کرے اور دوبارہ پیر آنے پر یہی عمل کرے
پھر توقف کرے اور تیسرے پیر کو بھی یہ عمل کرے اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور جھولی پھیلا کر اپنی ملازمت میں ترقی کی دعا کرے .اس میں کوئی شک نہیں کہ حق تعالیٰ اسے ترقی عطا فرمائے. عمل شروع کرنے سے پہلے اول آخر گیارہ گیارہ بار درود پاک لازمی پڑھنا ہے ۔نفسا نفسی کے دور میں جہاں ہر کوئی متعدد مسائل میں جکڑا نظر آتا ہے وہیں ان مسائل میں چند سنجیدہ مسائل ایسے بھی ہیں
جو ہمارے معاشرےپرمنفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ جیسا کہ شادی کا نہ ہونا ،ملازمت کا نہ ملنا وغیرہ۔اللہ تعالیٰ کا کلام حق قرآن کریم جہاں کئی بیماریوں کا حل ہےوہیں وہ اس طرح کے مسائل سے بھی نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ قرآن کریم کی سورہ نحل کی آیت وان تعدو انعمۃ اللہ لا تحصوھا ان اللہ لغفور رحیم شادییا حصول ملازمت کیلئے نہایت ہی کارگر ہے ۔ شادی اور حصول ملازمت کیلئے
سورہ نحل کی اس آیت مبارکہ کو اول گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھا جائے اور پھر اسی آیت کو 313مرتبہ پڑھنے کے بعد آخر میں درود شریف گیارہ بار پڑھیںاور اللہ سے حصول مقصد کیلئے دعا کریں۔ یہ عمل روزانہ مسلسل 41دن کرنے سے کامیابی انشا اللہ یقینی ہو گی ۔ اگر ملازمت کیلئے یہ عمل کیا جائے تو ملازمت مل جائے گی اور اگر شادی کیلئے پڑھا جائے تو شادی ہو جائے گی۔