اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ اگرکام سے فارغ ہو کر لانگ ڈرائیو یا پھر کسی کام کے سلسلے میں رات کے اوقات میں گاڑی لیکر نکلیں تو خبردار۔۔۔اگر آپ رات کو ڈرائیونگ کر رہے ہیں اور آپ کی گاڑی کی فرنٹ سکرین پر انڈہ پھینک دیا جاتا ہے تو گاڑی کی جانچ پڑتال کیلئے ہرگز نہ رکیں ،وائپر کو ہرگز نہ چلائیں اور سکرین پر پانی کو مت چھڑکیں۔
کیونکہ پانی کو سکرین پر چھڑکنے سے انڈے دودھ کے رنگ کی طرح بن جاتے ہیں اور آپ کی نظر کو 80سے 90فیصد تک محدود کر دیتے ہیں جس سے آپ سڑک کے کنارے گاڑی روکنے پر مجبور ہو جاتے ہیں اور یہ طریقہ مجرموں کیلئے اپنی واردات انجام دینے کیلئے آسان ثابت ہوسکتا ہے ۔یہ گروہوں کی طرف سے استعمال کی جانے والی ایک نئی ٹیکنالوجی ہے اس لئے آپ اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو مطلع کریں تاکہ کسی بھی مشکل سے بچ سکیں۔