پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

وہ کالا دانہ جس کورسول اکرم ﷺ نے ہر بیماری کا علاج قرار دیا

datetime 18  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اوریونانی سسٹم آف میڈیسن میںصدیوں سے استعمال ہونے والی دوا کلونجی پردنیا بھر میں ہزاروں مطالعے اور لاکھوں کلینکل ٹرائلزہورہے ہیں ۔اب ماجہ اور بخاری شریف میں خالد بن سعد سے روایت ہے کہ ہم لوگ سفر میں تھے۔ ہمارے ساتھ غالب بن الجبر بھی تھے۔ وہ راستے میں بیمار ہو گئے۔ ہم لوگ مدینہ پہنچے تو وہ اس وقت بھی بیمار تھے۔

ابنِ ابی عتیق ( عبداللہ بن محمد بن عبدالرحمٰن بن ابو بکرؓ) ان کی عیادت کے لئے آئے تو ہم سے فرمایا ”تم کالا دانہ استعمال کرو۔ اس کے پانچ سات دانے لے کر پیس لو پھر زیتون کے تیل میں ملا کر ان کی ناک میں چند قطرے اس طرف ڈالو اور چند قطرے اس طرف ڈالو۔ کیونکہ عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ وہ فرما رہے تھے کہ کالا دانہ ہر بیماری کی شفاء ہے سوائے سام کے۔ میں نے کہا سام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا موت۔ کلونجی کے سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ”اس میں موت کے سوا ہر بیماری سے شفا ہے“یہ بات جدید تحقیقات نے بھی ثابت کردی ہے ۔اب تک کی گئی تحقیق کے مطابق کلونجی کے بیج ‘ایچ آئی وی ایڈز ‘کینسر‘لیوکیمیا‘ذیا بیطس‘بلڈ پریشر‘ہائپر کولیسٹرول ایمیا اورمیٹا بولک ڈیزیززکے علاج میں انتہائی موثر پائے گئے ہےں۔ فلو ریڈا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کلونجی کینسر اور لیوکیمیا میں بھی مفیدہے نیز اینٹی کینسرکیمیو تھراپی کے مضمرات کے ازالہ میں بھی فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔علاوہ ازیں کلونجی کے استعمال سے مریضوں کی قوت مدافعت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔جن سنگ‘ جنکوبلوبااور کلونجی کے مرکب کے استعمال سے ایڈزکے مریضوں میں ایمیون سسٹم(مدافعتی نظام) کی کارکردگی میں انتہائی بہتری پیدا ہوجاتی ہے ۔تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کے مطابق کلونجی کے حوصلہ بخش نتائج سے ایڈز کے خاتمے میںیقینی پیش رفت ہوئی ہے۔یاد رہے کہ کلونجی پر آغا خان یونیورسٹی کراچی میں بھی تحقیق ہو رہی ہے اورکلینکل ٹرائلز واسٹڈی نمبرNCT00327054 کے مطابق کلونجی کوذیا بیطس‘بلڈ پریشر‘ہائپر کولیسٹرول ایمیا ورمیٹا بولک ڈیزیززمیں فائدہ مند قرار دیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…