پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نماز عشا کا وقت ہو چکا تھا، صفیں باندھ لی گئیں، تکبیر ہو چکی تو اچانک امام کعبہ پیچھے مڑے اور ایک پاکستانی کواشارہ کر کے کہا کہ آج نماز تم پڑھائو۔۔جانتے ہیں وہ پاکستانی کون تھا؟

datetime 22  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کعبہ میں کچھ غیر معمولی واقعہ ہونے والے تھا، نماز عشا کا وقت ہو چکا تھا، نمازیوں نے صفیں درست کر لی تھیں، تکبیر شروع ہو کر جیسے ہی ختم ہوئی تو اچانک امام کعبہ جائے امامت سے پیچھے ہٹ گئے اور مڑ کر اگلی صف میں کھڑے ایک پاکستانی کی طرف اشارہ کیا کہ ’’آج تم نماز پڑھائو‘‘بازوسے پکڑا اور تقریباََ زبردستی ہی جائے امامت پر کھڑا کر دیا،

یہ وہ جگہ ہے جہاں پر صرف کھڑے ہونے کا خواب دنیا بھر کے مسلمان اپنی آنکھوں میں سجائے بیٹھے ہیں، اچانک اتنا بڑا اعزاز اور یک لخت ، اس شخص کی حالت غیر ہو گئی ، قدم لڑکھڑانے لگے، آنسوئوں کی جھڑی تھی کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی، ہچکیوں اور سسکیوں کے درمیان نماز تو مکمل ہو گئی مگر ہر رکعت میں رکوع اور سجدے کے درمیان یہی دھڑکا لگا رہا کہ کہیں روتے روتے زمین پر نہ جاگریں۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کی عظیم مسلح افواج کے سربراہ اور اس وقت کے صدر پاکستان جنرل محمد ضیا الحق جن کو اسرائیل کے یہودی فوجی صلاح الدین ایوبی ثانی کے لقب سے پکارتے تھے۔ یہ اعزاز صرف صدر جنرل ضیا الحق کے حصے میں ہی آیا کہ اچانک کعبہ میں نماز عشا میں مسلمانوں کی امامت آپ سے کروائی گئی۔ جنرل ضیا الحق کا یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ آپ ایک ہی دن میں متعدد مرتبہ روضہ رسول ﷺ کے اندر حاضری سے فیضیاب ہوئے۔ یہاں تک کہ گورنر مدینہ آپ کے پاس اپنی سفارش لے کر آگئے کہ جنرل صاحب! اب جب شرف بازیابی ہو تو خادم کو بھی ہمراہی کا شرف بخشئے گا، پھر چشم فلک نے دیکھا کہ گورنر مدینہ جنرل ضیا الحق کے توسط سے روضہ رسول میں حاضری سے فیضیاب ہوئے، جنرل ضیا الحق کی زندگی کے ایسے بے شمار حیران کن واقعات ہیں جن کو پڑھ کر لوگ حیران ہو جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…