بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

وہ وقت جب جنرل مشرف نے پیر آف گولڑ شریف پیر نصیر الدین نصیر شاہؒ کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ایسا دلچسپ واقعہ جسے پڑھ کر آپ دنگ رہ جائینگے

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روزنامہ پاکستان لاہور کی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف اقتدار سنبھالنے کے بعد مشائخ اورپیروں سے ملاقات کے بہت شائق تھے۔ ایک بار انہوں نے اپنا ایک وفد پیر آف گولڑہ شریف پیر سید نصیر الدین نصیر شاہ ؒمرحوم کے پاس بھیجا اور ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا لیکن

پیر سید نصیر الدین نصیر شاہؒ مرحوم نے پرویز مشرف سے ایوان صدر میں ملاقات سے انکار کر دیا اور وفد کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا داری کی محفل میں میرا کیا کام آپ جا کر جنرل صاحب کو بتا دیں کہ مجھ سے چاپلوسی نہیں ہوتی، میری کھری باتیں بڑی مشکل سے ہی ہضم ہوتی ہیں لوگوں کو ۔ وفد ناکام واپس آگیا اور جنرل مشرف کو آکر سب بات بتا دی۔ جنرل مشرف نے وفد دوبارہ آپؒ کی خدمت میں بھیجا اور انہیں کہلوایا کہ میری ذاتی خواہش ہے کہ آپ ؒ لازمی تشریف لائیں جس پر پیر آف گولڑہ شریف پیر نصیر الدین نصیر شاہؒ مرھوم نے وفد کے سامنے ایوان صدر میں جنرل مشرف سے ملاقات کی شرط رکھ دی ۔ پیر نصیر الدین شاہؒ نے شرط رکھی کہ ٹھیک ہے میں جنرل مشرف کی دعوت پر ان سے ملاقات کیلئےایوان صدر جائوں گا مگر میں وھاں جا کر کسی کا انتظار نہیں کروں گا جب سب لوگ آ جائیں گے۔میں تب جاوں گا‘‘وفد نے قائل کرنا چاہا ’’آپ باقی سب کے بعد اور صدر سے پہلے تشریف لے آئیے گا‘‘ لیکن آپؒ نہ مانےور یہ کہہ کرپھر انکار کر دیا ۔جنرل مشرف کو جب بتایا گیا کہ اس شرط کی وجہ سے آپ نہیں آ رہے تو جنرل مشرف نے کہا’’ مجھے یہ شرط بھی منظور ھے آپ کسی بھی قیمت پر لازمی تشریف لائیں‘‘ اس عہد کے بعد پیر صاحبؒ محفل میں گئے تو بگلر نے بگل بجاکر ان کی آمد کا اعلان کیا اور جنرل مشرف نے بذات خود پیر صاحبؒ کا استقبال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…