بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

سب سے بڑے بیوقوف کی تلاش!

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

بادشاہ نے اعلان کیا کہ میری سلطنت میں جو سب سے بڑا ’’بے وقوف‘‘ہےاسے پیش کرو۔ بادشاہ بھی ۔۔۔۔بادشاہ ہی ہوتے ہیں، خیر حکم تھا عمل ہوا۔۔۔۔ اور ’’بے وقوف‘‘ کے نام سے سنکڑوں لوگ پیش کر دئیے گئے، بادشاہ نے سب کا امتحان لیااور’’فائنل راؤنڈ ‘‘ میں ایک شخص کامیاب’’بے وقوف ‘‘

قرار پایا۔بادشاہ نے اپنے گلے سے ایک قیمتی ہار اتار کر اس ’’بے وقوف ‘‘کے گلے میں ڈال دیا ،وہ بے وقوف اعزاز پا کر اپنے گھر لوٹ گیا،ایک عرصے کے بعد ’’بے وقوف ‘‘بادشاہ سے ملنے کے خیال سے آیا بادشاہ مرض الموت میں آخری وقت گزار رہا تھابادشاہ کو بتایا گیا ،بادشاہ نے اذن ملاقات بخش دیا۔ بے وقوف حاضر ہوا، ’’بادشاہ سلامت۔۔۔۔ آپ لیٹے ہوئے کیوں ہیں،؟بادشاہ مسکرایا اور بولا’’میںآب اْٹ نہیں سکتا،کیونکہ میں ایک ایسے سفر پر جا رہا ہوں،جہاں واپسی نہیں ہوگئی اور وہاں جانے کے لیے لیٹنا ضروری ہے‘‘ بے وقوف نے حیرت نے پوچھا ’’واپس نہیں آنا؟کیا ہمیشہ وہاں ہی رہنا ہے؟ ‘‘ بادشاہ بے بسی سے بولا ،ہاں۔۔۔ہمیشہ وہیں رہنا ہے‘‘ ’’تو آپ نے تو وہاں یقیناًبہت بڑا محل ،بڑے باغیچے،بہت سے غلام بہت سے بیگمات،اوربہت سامان عیش روانہ کر دیاہوگا’’بے وقوف نے کہا بادشاہ چیخ مارا کر رو پڑا،بے وقوف حیرت سے بادشاہ کو دیکھا،اسے سمجھ نہ آئی، کہ بادشاہ کیوں روپڑاہے۔ ’’نہیں۔۔۔۔۔میں نے وہاں ایک جھونپڑی بھی نہیں بنائی۔۔۔ روتے ہوئے بادشاہ کی آواز نکلی ، ’’کیا ایسا ہوسکتا ہے۔۔۔آپ سب سے زیادہ سمجھ دارہیں،جب آپ کو پتہ ہے ہمیشہ وہاں رہنا ہے ضرورانتظام کیا ہوگا۔’’ بے وقوف نے کہا ’’ افسوس۔۔۔صد افسوس کے میں نے کوئی انتظام نہیں کیا ۔۔۔۔آہ بادشاہ کے لہجے میں بلاکادردتھا بے وقوف اْٹھا ۔ اپنے گلے سے ہار اْتارا۔ اور بادشاہ کے گلے میں ڈال کر بولا ’’تو پھر حضور ۔۔۔۔اس ہارکے حقداد آپ مجھ سے زیادہ آپ ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…