منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

مجھے خدا بھی نہیں ہرا سکتا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017 |

برازيل کے علاقے Campina میں (سن 2005 ء) میں کچھ شرابی دوستوں کا گروپ سیر كو جار ہا تھا تب ان میں سے ایک لڑکی کی ماں نے فکر مند ہوتے ہوئےبیٹی کاہاتھ پکڑ کر کہا “جاؤ ، خدا تمہارے ساتھ ہے مہاري حفاظت کرے  لڑکی نے جواب ديا  اگر خدا ہمارے ساتھ سفر کرنا چاہتا ہے تو

اس کیلئے گاڑی کے اندر کوئی جگہ نہیں رہی صرف گاڑی کی ڈگی میں جگہ مل سکتی ہےان کے جانےکے کچھ ہی گھنٹے بعد خبر ملی کہ ایک خوفناک حادثے میں وہ سب کے سب لوگ ہلاک ہو گئے ۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ گاڑی کے پچھلے حصے کو نقصان نہیں پہنچا تھا۔ مارلين (ڈاؤن مونرو) كى ايک پارٹی ميں جب ايک عملی كام کے لئے مبلغین ميں سے ايک نے کہا (کہ خدا نے مجھے تمہارے پاس بھیجا ہے) تب اس نے جواب ديا ’’اور خدا سے یہی کہو کہ (مجھے اس ہفتے اس كى ضرورت نہیں ہے)‘‘ اس بات کے کہنے کے ايک ہفتے بعد ہی وہ اسی گھر میں مر گئی۔ ٹائ ٹینک بنانے والے تھامس اینڈیو نے ایک صحافی سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ’’ اس جہاز کو تو خدا بھی نہیں ڈبو سکتا‘‘ ۔ پھر اس جہاز کا جو حشر ہوا وہ سب کو معلوم ہے۔ برازیل کےالیکشن میں ایک امید وار نے ایک انٹرویو میں کہا ’’اگر مجھے پچاس ہزار ووٹ مل جائیں تو مجھے خدا بھی نہیں ہرا سکتا ‘‘اسے پچاس ہزار ووٹ مل گئے لیکن حلف اٹھانے سے پہلے ہی اس کی موت ہوگئی۔ بے شک اللہ پاک بہت رحیم اور کریم ہیں لیکن کبھی کبھی کسی کے تکبر پر اسکی پکڑ کرکے اسے دنیا کے لیے عبرت کا نشان بھی بنادیتے ہیں ۔ کبھی تکبر کے بول نہ بولیں کیونکہ یہ ایسا گناہ ہے جس پر کبھی کبھی فوراََ بھی سزا مل جاتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…