منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

کیا آپ امیر بننا چاہتے ہیں؟ 30سال کی عمر سے پہلے کروڑ پتی بننے کے 5ٹوٹکے

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

امیر بننا اور لگژری لائف گزارنا کس کی خواہش نہیں ، شاہانہ لائف سٹائل اور دنیا کی تمام نعمتیں سے فیض یاب ہونا ہر شخص کا خواب ہوتا ہے لیکن یاد رہے کہ یہ تمام چیزیں صرف اور صرف آپ اپنے آپ پر یقین اور مسلسل محنت سے ہی حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نوجوان ہیں تو ابھی سے اپنے خوابوں کی تکمیل میں لگ جائیں، یقین کریں کہ آپ کو شاہانہ زندگی نہ بھی ملے

لیکن آپ 30سال تک دوسروں سے اچھی اور آسودہ زندگی ضرور گزار رہے ہونگے۔ ’’کیا آپ گھر بیٹھے ماہانہ 70سے 80ہزار روپے کمانا چاہتے ہیں‘‘سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی نظروں سے اکثر ایسی پوسٹس گزرتی ہوں گی ان میں سے بیشتر پوسٹس فراڈ ہوتی ہیں۔ بہت سے سادہ لوح حضرات جو معاشی تنگی کا شکار ہوتے ہیں اور پیسے کمانا چاہتے ہیں، اس فراڈ کا شکار ہو جاتے ہیں اور چند ہی دنوں میں اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ تب انہیں سمجھ آتا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی چیز اتنی آسانی سے نہیں ملتی ۔ پیسے خرچ کرنا جتنا آسان ہے، کمانا اتنا ہی مشکل ہے۔ پیسے کمانا اور امیر بننا مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔ اگر آپ امیر بننا چاہتے ہیں اور معاشی فکروں سے آزادزندگی گزارنا چاہتے ہیں تو درج ذیل باتوں پر عمل کریں ، ۱۔ اپنے اوپر پیسہ انویسٹ کریں: سیکھنے کا عمل کبھی بھی رکنا نہیں چاہئے، دنیا جس تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہے روز بروز نئی سےنئی ایجادات سامنے آتی جا رہی ہیں۔ ان حالات میں اپنے آپ کو ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھیں۔ اپنی فیلڈ سے متعلقہ کورس کریں اور اپنی صلاحیتیں بڑھائیں۔ ۲۔ محنت سے مت گھبرائیں: محنت میں عظمت ہے، یہ تو آپ نے سنا ہی ہو گا۔ آپ جس کام میں اپنی محنت ڈالیں گے وہ آپ کو آپ کی محنت کا پھل ضرور دے گا۔ اگر آپ امیر ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو

محنت سے اپنا کام کرنا ہو گا۔ ۳ ۔رسک لینے سے مت گھبرائیں: اگر آپ کے ذہن میں کوئی اچھوتا آئیڈیا ہے تو اسے فضول سمجھ کر نظر انداز نہ کریں بلکہ اس پر کام کریں۔ متعلقہ فیلڈ کے ماہرین سے ملیں، ان سے اپنے آئیڈیاز کے متعلق بات کریں اور اس کو نکھاریں۔ مشہورِ زمانہ ناول ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رالنگ کو ہیرپوٹر سیریز کا پہلا ناول چھپوانے کیلئے خوب پاپڑ

بیلنے پڑے تھے۔ کئی پبلشرز نے ان کا ناول چھاپنے سے صاف انکار کر دیا تھا مگر انہوں نے ہار نہ مانی اور بالآخر ایک دن ان کا ناول نہ صرف چھپا بلکہ دنیا کا بیسٹ سیلر ناول بن گیا۔ ۴ ۔ اپنا ذریعہ آمدن بڑھائیں: اپنا ذریعہ آمدن بڑھائیں، یہ ایک سادہ سا کلیہ ہے۔اگر آپ اپنا ذریعہ آمدن بڑھائیں گے تو آپ کی آمدن بھی بڑھے گی۔ آپ بڑی بڑی کمپنیز کو دیکھیں، وہ بھی یہی کچھ کرتی ہیں۔

ایک کاروبار سے آغاز کرتی ہیں اور آہستہ آہستہ اپنے کاروبار کا پیمانہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے نئے کاروبار بھی شروع کر دیتی ہیں۔ ۵۔ کامیاب لوگوں کے ساتھ بیٹھیں: آپ کی سوچ آپ کے گردونواح پر بہت انحصار کرتی ہے۔ اگر آپ ایسے لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں جو کاہل اور سست ہیں اور زندگی میں آگے نہیں بڑھنا چاہتے تو آہستہ آہستہ آپ بھی ان جیسے ہو جائیں گے۔

اس لئے ضروری ہے کہ آپ ایسے دوستوں کا انتخاب کریں جو کوئی مقصد رکتھے ہوں۔ ایسے لوگوں کا ساتھ آپ کو بھی ہمیشہ آگے بڑھنے پر اکساتا رہے گا۔ آپ کسی بھی کامیاب شخصیت کی کامیابی کی جدوجہد کا مطالعہ کریں آپ کو ہمیشہ ان کے ساتھیوں میں کامیاب لوگ ملیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…