ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

نوجوان کی بیوی اور حضرت عیسیٰؑ

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک روز حضرت عیسیٰؑ کا گزر ایک قبرستان سے ہوا تو وہاں ایک شخص ایک قبر کے پاس بیٹھا زار وقطار رو رہاتھا ۔ آ پؑ نے رونے کا سبب پوچھا تو کہنے لگا : یہ میری زوجہ کی قبر ہے، یہ میرے چچا کی بیٹی تھی، مجھے اس سے بہت زیادہ پیار تھا میں اس کی جدائی برداشت نہیں کر سکتا ۔حضرت عیسیٰؑ نے فرمایا: اگر چاہو تو میں اللہ عز وجل کے حکم سے تمہاری بیوی کو زندہ کر دوں ؟اس نے بے قرار ہو کر کہا :

ہاں ! ایسا ضرور کر دیجئے !چنانچہ آپ علیہ السلام نے قبر کے پاس کھڑے ہو کر کہا :اللہ عزوجل کے حکم سے اٹھ جا ! قبر پھٹی اوراس میں سے ایک حبشی غلام باہر نکلا جس پر آگ کے شعلے بھڑک رہے تھے ۔ اس نےحضرت عیسیٰؑ کو دیکھ کر۔۔۔بآوازِ بلند کہا: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ عِیْسٰی رُوْحُ اللہ اس کا یہ کہنا تھا کہ آگ بجھ گئی ۔ عذابِ الٰہی اس سے دور ہو گیا ۔ اس شخص نے کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی میری بیوی کی قبر یہ نہیں بلکہ دوسری ہے ۔آپ عَلَیْہِ السَّلَام وہاں تشریف لے گئے اور فرمایا: اللہ عَزَّوَجَلَّ کےحکم سے اٹھ جا ! قبر پھٹی اور اس میں سے ایک حسین وجمیل عورت باہر نکل آئی۔ اس شخص نے دیکھتے ہی اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا : اے روح اللہ ! یہی میری بیوی ہے۔ عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام ان دونوں کو وہیں چھوڑکر آگے تشریف لے گئے ۔وہ اپنی بیوی سے مل کر بہت خوش تھا ۔ کچھ دیر بعد اس پر نیند کا غلبہ ہوا تو وہیں سو گیا اس کی بیوی اس کے قریب ہی بیٹھی رہی اِتنے میں وہاں سے ایک شہزادے کا گزر ہوا ،شہزادے نے اس عورت کو دیکھا تو اسے پسند آگئی، عورت کو بھی شہزادہ پسند آگیا اور وہ اپنے شوہر کو سوتا چھوڑ کر شہزادے کے ساتھ چلی گئی ۔ جب اس مرد کی آنکھ کھلی تو اپنی بیوی کو نہ پا کر بہت پریشان ہوا دھونڈتے دھونڈتے شہزادے کے محل تک پہنچ گیا ۔ وہاں اسے اپنی بیوی نظر آئی تو کہا :یہ میری بیوی ہے ۔ شہزادے نے کہا: تم جھوٹ بولتے ہو یہ تو میری لونڈی ہے،

یقین نہیں آتاتو اسی سے پوچھ لو! یہ سن کر اس بے وفاعورت نے فوراً کہا: ہاں ! میں شہزادے کی لونڈی ہوں میں تو تمہیں جانتی تک نہیںتم بے جا مجھ پر الزام لگا رہے ہو ۔ یہ سن کر وہ روتا ہوا محل سے واپس آگیا ۔کچھ دنوں بعد حضرت عیسیٰؑ سے ملاقات ہوئی تو عرض کی:اے رُوحُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام ! میری بیوی جسے آپ نے زندہ کیا تھا اب شہزدے کے پاس ہے شہزادہ اسے اپنی لونڈی بتاتا ہے اور وہ بھی یہی کہہ رہی کہ میں شہزادے کی لونڈی ہو تمہاری بیوی نہیں۔ آپ ہمارا فیصلہ فرما دیجئے ۔ چنانچہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اس عورت سے فرمایا:

کیا تو وہی نہیں ہے جسے میں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حکم سے زندہ کیا تھا ؟ عورت نے کہا: نہیں میں وہ نہیں ہو ں۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے فریا : اچھا تو ہماری دی ہوئی چیز ہمیں واپس کر دے ! اتنا فرمانا تھا کہ وہ جھوٹی وبے وفا عورت مردہ ہوکر زمین پر گر پڑی۔حضرت عیسیٰؑنے فرمایا : جو شخص ایسے مرد کو دیکھنا چاہے جو کافر ہوکر مرا تھا پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اسے زندہ کرکے ایمان کی دولت سے نوازا تو وہ اس حبشی غلام کودیکھ لے اور جو ایسی عورت کو دیکھنا چاہے جو ایمان کی حالت میں مری پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اسے زندہ کیا اور وہ کفر کی حالت میں مری تو وہ اس عورت کو دیکھ لے ۔ )حوالہ: نزہۃ المجالس، باب حفظ الامانۃ وترک الخیانۃ وذکر النسائی،۲/۵۶

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…