اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

گناہ کرنے کا طریقہ

datetime 1  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک شخص ابراہیم ادہم رحمتہ اللہ علیہ کے پاس آیا اور کہا کوئی ایسا طریقہ بتائیے جس سے میں برے کام کرتا رہوں اور گرفت بھی نہ ہو۔ حضرت ابراہیم ادھم رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا چھ باتیں قبول کر لو۔ پھر جو چاہے کرو۔ تجھے کوئی گرفت نہ ہو گی۔۔۔ اول یہ کہ جب تو کوئی گناہ کرے تو خدا کا رزق مت کھا۔ اس نے کہا یہ تو بڑی مشکل بات ہے کہ رزاق تو وہی ہے پھر میں کہاں سے کھاؤں گا۔ فرمایا! تو یہ کب مناسب ہے کہ تو جس کا رزق کھائے پھر اس کی نافرمانی کرے دوسرا یہ کہ اگر تو کوئی گناہ کرنا چاہے تو اس کے مُلک سے باہر نکل کر گناہ کرو۔ وہ شخص بولا تمام مُلک ہی اس کا ہے پھر میں کہاں نکلوں۔

فرمایا تو یہ بات بہت بری ہے کہ جس کے ملک میں رہو اس سے بغاوت کرنے لگو۔ تیسری یہ کہ جب تو کوئی گناہ کرنے لگے تو ایسی جگہ کر جہاں وہ تجھے نہ دیکھے۔ اس نے کہا یہ تو بہت مشکل ہے اس لئے کہ وہ تو دلوں کے بھید بھی جانتا ہے۔ فرمایا تو یہ کب مناسب ہے کہ تو اس کا رزق کھائے اس کے ملک میں رہے اور اسی کے سامنے گناہ کرے۔ چوتھے یہ کہ جب ملک الموت تیری جان لینے آئے تو اسے کہنا ذرا ٹھہر جا مجھے توبہ کر لینے دے۔ وہ شخص بولا وہ بھلا مہلت کب دیتا ہے۔ فرمایا تو یہ مناسب ہے کہ اس کے آنے سے پہلے ہی توبہ کر لے۔ اس وقت کو غنیمت سمجھ، پانچویں یہ کہ قیامت کے دن جب حکم ہوا کہ اسے دوزخ میں لے جاؤ تو کہنا کہ میں نہیں جاتا، اس نے کہا کہ وہ تو زبردستی بھی لے جائیں گے۔ فرمایا تو اب خود سوچ لے کیا گناہ تجھے زیبا ہے۔وہ شخص حضرت ابراہیم ادھم رحمتہ اللہ علیہ کے قدموں میں گر گیا اور سچے دل سے تائب ہو گیا۔
(تذکرۃ الاولیاء ص ۱۲۰)

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…