جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

طوطے نے زیادہ بد تمیزی کی تو لڑکی نے اسے فریزر میں بند کر دیا

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک لڑکی کو اس کی ایک دوست نے ایک طوطا دیا۔ اس نے طوطے کا خوب خیال رکھا اور اسے طرح طرح کی کھانے کی چیزیں بنا بنا کر کھلائیں۔ طوطے کے ساتھ مسئلہ یہ ہوا کہ وہ بہت بولنے لگ گیا۔ وہ صرف زیادہ نہیں بولتا تھا بلکہ ہر وقت گالیاں نکالتا رہتا تھا۔ لڑکی بہت پریشان ہوئی کہ یہ تو کسی کے سامنے منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑتا۔ اس نے طوطے کو بہت دفعہ ڈانٹا تاکہ وہ بری بری باتیں کرنا چھوڑ دے

لیکن طوطا کسی صورت باز نہیں آتا تھا۔ ایک دفعہ اس لڑکی کو سخت غصہ آگیا اور اس نے طوطے کو ڈانٹا۔ طوطا آگے سے اور بڑھ چڑھ کر گالیاں دینے پر اتر آیا۔ لڑکی نے اسے اٹھا کر بری طرح جھنجھوڑا ۔طوطا ڈرنے کے بجائے اور شیر ہو گیا اور لڑکی کو آگے سے بہت شرم ناک گالیاں سنا دیں۔لڑکی کو کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اس کو کیسے روکے۔جھلا کر اس نے طوطے کو فریزر میں ڈال دیا۔ پانچ سیکنڈ بعد اس نے طوطے کو باہر نکالا تو وہ ابھی بھی اسی طرح ڈھٹائی پر اترا ہوا تھا۔ لڑکی نے طیش میں آکر اسے پورے ایک منٹ کے لیے فریزر میں بندر کھا پھر اسے ڈر لگا کہ کوئی آواز نہیں نکال رہا کہیں مر ہی نہ جائے۔ اس نے طوطے کو باہر نکالا تو وہ پہلے بالکل چپ رہا پھر بولا: آئندہ میں کبھی کوئی برا لفظ اپنے منہ سے نہیں نکالوں گا۔ میرا وعدہ ہے۔ پلیز مجھے معاف کر دو۔ لڑکی بہت حیران ہوئی کہ ایسا کیا ہو گیا کہ اس نے اپنی چونچ بند کر لی۔ طوطا کافی سہما ہوا تھا۔ لڑکی نے اسے ہاتھ میں پکڑا کہ کہیں زیادہ ٹھنڈا تو نہیں ہو گیا۔ طوطا بولا پلیز پلیز مجھے معاف کر دو میں کبھی تنگ نہیں کروں گا۔ لڑکی نے پوچھا کہ تمہیں ایک دم ہو کیا گیا ہے۔ طوطے نے جواب دیا : گستاخی معاف لیکن صرف اتنا بتا دو کہ بیچاری مرغی جو فریزر میں جمی پڑی ہے ، اس نے کیا غلطی کی تھی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…