اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

شیطان کا راستہ روکنے والے روزہ دار کی سانس

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

ایک بزرگ مسجد کی طرف گئے تو آپ نے مسجد کے دروازے پر شیطان کو حیران پریشان کھڑے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے شیطان سے پوچھا ’’کیا بات ہے؟‘‘تو شیطان نے کہا ’’اندر دیکھئے۔‘‘انہوں نے اندر دیکھا تو مسجد کے اندر ایک شخص نماز پڑھ رہا تھا اور ایک آدمی مسجد کے دروازے کے قریب سو رہا تھا۔ شیطان نے بتایا کہ ’’وہ جو اندر نماز پڑھ رہا ہے اس کے دل میں وسوسہ پیدا کرنے کے لیے میں اندر جانا چاہتا ہوں۔

لیکن وہ جو دروازے کے قریب سو رہا ہے، یہ روزہ دار ہے، یہ سویا ہوا روزہ دار سانس لیتے ہوئے جب سانس باہر نکالتا ہے تو اس کی سانس میرے لیے شعلہ بن کر مجھے اندر جانے سے روک دیتی ہے۔ میں اس پریشانی میں کھڑا ہوا۔‘‘
بیت اللہ کو گرا دینے سے زیادہ سنگین گناہ
ابن ماجہ میں ایک حدیث ہے کہ ایک مرتبہ حضور اقدسؐ بیت اللہ شریف کا طواف فرما رہے تھے، طواف کرتے ہوئے آپؐ نے بیت اللہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ:’’اے بیت اللہ! تو کتنا عظیم ہے، تیری قدر و منزلت کتنی عظیم ہے کہ اس روئے زمین پر اللہ تعالیٰ نے تجھے اپنا گھر قرار دیا، تیری حرمت کتنی عظیم ہے۔ لیکن اے بیت اللہ! ایک چیز ایسی ہے جس کی حرمت تیری حرمت سے بھی زیادہ ہے، وہ مسلمان کی جان، اس کا مال اور اس کی آبرو ہے۔‘‘اگر کوئی شخص ایسا سنگدل اور شقی القلب ہو کہ وہ بیت اللہ کو ڈھا دے، العیاذ باللہ، تو ساری دنیا اس کو برا کہے گی کہ اس نے اللہ کے گھر کی کتنی بے حرمتی کی ہے، مگر سرور عالمؐ فرما رہے ہیں کہ اگر کسی نے کسی مسلمان کی جان، مال، آبرو پر حملہ کر دیا یا اس کا دل دکھا دیا تو بیت اللہ کو ڈھانے سے زیادہ سنگین گناہ ہے۔ لیکن تم نے اس کو معمولی سمجھا ہوا ہے اور تم دوسرے کا مذاق اڑا رہے ہو،

اور اس کی وجہ سے اس کا دل دکھا رہے ہو اور تم مزے لے رہے ہو؟ ارے یہ تم بیت اللہ کو ڈھا رہے ہو، اس کی حرمت کو پامال کر رہے ہو۔ لہٰذا کسی کو مذاق کا نشانہ بنا لینا اور اس کا استہزاء کرنا حرام ہے۔
تکبر سے بری ہونے کی نشانیاں
حضرت حسن رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہؐ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص اپنے جوتے کی مرمت کر لیتا ہے،

اپنے کپڑے کو پیوند لگا لیتا ہے اور اللہ کے لیے چہرہ کو گرد آلود کر لیتا ہے تو تکبر سے بری ہو جاتاہے۔ ایک روایت میں حضورؐ کا ارشاد مبارک منقول ہے کہ جو شخص موٹا جھوٹا کپڑا پہنتا ہے اور مرمت کردہ جوتا استعمال کرتا ہے، اپنے گدھے پر سوار ہوتا ہے، اپنی بکری کا دودھ نکال لیتا ہے، اہل و عیال کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتا ہے، مساکین کی ہم نشینی اختیار کرتا ہے، ایسے شخص سے اللہ تعالیٰ تکبر کا نام و نشان مٹا دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…