پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

اورنگ زیب عالمگیر کا انصاف

datetime 2  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عظیم مغل شہنشاہ حضرت اورنگ زیب عالمگیر کی حکومت میں کاشی بنارس میں ایک پنڈت کی لڑکی تھی جس کا نام شکنتلا تھا، اس لڑکی کو ایک مسلمان ظالم سپہ سالار نے اپنی ہوس کا شکار بنانا چاہا اور اس نےشکنتلا کے باپ سے کہا کہ اپنی بیٹی کو ڈولی میں سجا کر میرے محل پہ 7 دن میں بھیج دینا۔ پنڈت نے یہ بات اپنی بیٹی سے کہی، ان کے پاس کوئی راستہ نہیں تھا اور پنڈت سے بیٹی نے کہا کے 1 ماہ کا وقت لے لو

کوئی راستہ نکل جائے گا۔ پنڈت نے سپہ سالار سے جا کر کہا کہ، “میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کے میں 7 دن میں سجاكر لڑکی کو بھیج سکوں، مجھے ایک ماہ کا وقت دو.” سپہ سالار نے کہا “ٹھیک ہے! ٹھیک ایک ماہ کے بعد بھیج دینا ، “پنڈت نے اپنی لڑکی سے جاکر کہا،” وقت مل گیا ہے اب؟ لڑکی نے مغل شہزادے کا لباس پہنا اور اپنی سواری کو لے کر دہلی کی طرف نکل گئی، کچھ دنوں کے بعد دہلی پہنچی، وہ دن جمعہ کا دن تھا، اور جمعہ کے دن حضرت اورنگ زیب عالمگیر نماز کے بعد جب مسجد سے باہر نکلتے تو لوگ اپنی فریاد ایک خط میں لکھ کر مسجد کی سیڑھیوں کے دونوں طرف کھڑے رہتے اور حضرت اورنگ زیب عالمگیر وہ خط ان کے ہاتھ سے لیتے جاتے اور پھر کچھ دنوں میں فیصلہ (انصاف) فرماتے، وہ لڑکی (شکنتلا) بھی اس قطار میں جا کر کھڑی ہو گئی، اس کےچہرے پہ نقاب تھا اور لڑکے کا لباس (تیار) پہنا ہوا تھا، جب اس کے ہاتھ سے خط لینے کی باری آئی تب حضرت اورنگ زیب عالمگیر نے اپنے ہاتھ پر ایک کپڑا ڈال کر اس کے ہاتھ سے خط لیا،، تب وہ بولی شیخ ! میرے ساتھ یہ ناانصافی کیوں؟ سب لوگوں سے آپ نے براہ راست طریقے سے خط لیا اور میرے پاس سے ہاتھ پر کپڑا رکھ کر ؟؟؟ تب حضرت اورنگ زیب عالمگیر نے فرمایا کہ اسلام میں غیر محرم (پرائی عورتوں) کو ہاتھ لگانا بھی حرام ہے اور میں جانتا ہوں کہ تو لڑکا نہیں لڑکی ہے۔ “اس کے بعد شکنتلا بادشاہ کے ساتھ کچھ دن تک ٹھہری، اور اپنی فریاد سنائی،

بادشاہ حضرت اورنگ زیب عالمگیر نے اس سے کہا” بیٹی! تو لوٹ جا تیری ڈولی سپہ سالار کے محل پہنچے گی اپنے وقت پر شکنتلا سوچ میں پڑ گئی کے یہ کیا؟ وہ اپنے گھر واپس آئی اور اس کے باپ پنڈت نے پوچھا کیا ہوابیٹی؟ تو وہ بولی ایک ہی راستہ تھا میں ہندوستان کے بادشاہ کے پاس گئی تھی، لیکن انہوں نے بھی ایسا ہی کہا کہ ڈولی اٹھے گی، لیکن میرے دل میں ایک امید کی کرن ہے، وہ یہ ہے کے میں جتنے دن وہاں رکی بادشاہ نے مجھے 15 بار بیٹی کہہ کر پکارا تھا اور ایک باپ اپنی بیٹی کی عزت نیلام نہیں ہونے دے گا پھر وہ دن آیا جس دن شکنتلا کی ڈولی سج دھج کے سپہ سالار کے محل پہنچی، سپہ سالار نے ڈولی دیکھ کے اپنی عیاشی کی خوشی میں فقیروں کو پیسے لٹانا شروع کر دیا جب پیسے لٹا رہا تھا تب ایک کمبل پوش فقیر جس نے اپنے چہرے پہ کمبل اوڈھ رکھی تھی اس نے کہا “میں ایسا-ویسا فقیر نہیں ہوں، میرے ہاتھ میں پیسے دے”، اس نے ہاتھ میں پیسے دیے اور انہوں نے اپنے منہ سے کمبل ہٹایا تو سپہ سالار دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا کیونکہ اس کمبل میں کوئی فقیر نہیں بلکہ حضرت اورنگ زیب عالمگیر خود اس کے سامنے تھے انہوں نے کہا کہ تیرا ایک پنڈت لڑکی کی عزت پہ ہاتھ ڈالنا مسلمان حکومت پہ داغ لگا سکتا ہے، اور آپ حضرت اورنگ زیب عالمگیر نے انصاف فرمایا 4 ہاتھی منگواكر سپہ سالار کے دونوں ہاتھ اور پاؤں باندھ کر مختلف سمت میں ہاتھیوں کو دوڑا دیا گیا اور سپہ سالار کو چیر دیا گیا ۔

پھر آپ نے پنڈت کے گھر میں ایک چبوترہ تھا اس ٹمٹمانے کے پاس دو رکعت نماز نفل شكرانے کی ادا کی، اور دعا کی کہ کے، “اے اللہ! میں تیرا شکرگزار ہوں، کے تو نے مجھے ایک غیر مسلم لڑکی کی عزت بچانے کے لئے، انصاف کرنے کی توفیق عطافرمائی۔ تب شکنتلا کے باپ (پنڈت جی) اور کاشی بنارس کے دوسرے ہندو بھائیوں نے اس ٹمٹمانے کے قریب ایک مسجد تعمیر کی، جس کا نام “دھنےڈا کی مسجد” رکھا گیا اور پنڈتوں نے اعلان کیا کے یہ بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر کے انصاف کی خوشی میں ہماری طرف سے اجر ہے اور سپہ سالار کو جو سزا دی گئی وہ انصاف ایک سونے کی تخت پر لکھا گیا تھا جو آج بھی دھنےڈا کی مسجد میں موجود ہے حضرت اورنگ زیب کاشی بنارس کی ایک تاریخی مسجد (دھنےڈا کی مسجد) یہ ایک ایسی تاریخ ہے جسے پننو سے تو ہٹا دیا گیا ہے لیکن منصفانہ انسان اور حق پرست لوگوں کے دلوں سے (خواہ وہ کسی بھی قوم کا انسان ہو) مٹایا نہیں جا سکتا، اور قیامت تک انشاء اللہ! مٹایا نہیں جا سکے گا اللہ ہمیں بھی سچائی پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…