اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کے معروف قاری سورۃ ملک کی تلاوت کے دوران انتقال کر گئے ،

datetime 27  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتے ہیں کہ ’’ہر ذی روح کو موت کو مزا چکھنا ہے‘‘۔ آج کی مصروف اور تیز ترین زندگی میں دنیا کی مصروفیات نے انسان کو اپنے انجام اور یوم آخرت سے بیگانہ اور لاپرواہ کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو بار بار مختلف طریقوں سے متنبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی آخرت کی بھی فکر کریں اور دنیا کی اس دھوکہ دینے والی زندگی میں

اپنے انجام کو نہ بھول جائیں۔ قدرت مختلف طریقوں سے انسان کو یہ یاد دلاتی نظر آتی ہے اس کا آخری ٹھکانہ قبر ہے ، ایک ایسا ہی واقعہ انڈونیشیا میں پیش آیا جہاں معروف قاری اور عالم دین الشیخ جعفر عبدالرحمان ایک سرکاری تقریب میں تلاوت قرآن پاک کے دوران سورۃ ملک کی موت اور حیات سے متعلق آیت تلاوت کرتے ہوئے انتقال کر گئے۔الشیخ جعفر عبدالرحمان کے آخری لمحات کی ویڈیو جس میں وہ سورۃ ملک کی موت اور حیات سے متعلق آیت تلاوت فرما رہے تھے(’’وہ ذات جس نے پیدا کیا موت اور زندگی کو تاکہ آزمائش کرے تمہاری کہ کون تم میں سے زیادہ اچھا ہے عمل میں، اور وہ ہے زبردست، بے انتہا معاف فرمانے والا‘‘(القرآن: سورۃ ملک:آیت ۲)کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے الشیخ جعفر عبدالرحمان نہایت ہی خوبصورت آواز کے ساتھ سورۃ ملک کی تلاوت شروع کرتے ہیں۔ جیسے ہی وہ موت اور حیات سے متعلق آیت’’وہ ذات جس نے پیدا کیا موت اور زندگی کو تاکہ آزمائش کرے تمہاری کہ کون تم میں سے زیادہ اچھا ہےعمل میں، اور وہ ہے زبردست، بے انتہا معاف فرمانے والا‘‘(القرآن: سورۃ ملک:آیت ۲) تلاوت فرما چکتے ہیں تو اچانک اگلی آیت پر ان کی آواز میں

ارتعاش پیدا ہوتا ہے اور آواز کم ہونے لگ جاتی ہے۔ کوشش بیسیار کے باوجود وہ اگلی آیت مکمل نہیں کرپاتے اور دم توڑ دیتے ہیں۔ فوری طور پر شرکائے محفل ان کو سنبھالتے ہیں اور امدادی عملے کو طلب کر لیا جاتا ہے جو انہیں ہسپتال منتقل کرنے کیلئے سٹریچر پر ڈال کر روانہ ہو جاتا ہے۔واضح رہے کہ تقریب میں انڈونیشیا کے وزیر برائے مذہبی امور کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد و خواتین شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…