ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

نگاہ شریعت میں پسندیدہ عورت کون؟

datetime 7  اپریل‬‮  2017 |

عورت کی صفات میں سے سب سے بہتر صفت کے بارے میں ایک مرتبہ صحابہ میں بات چل رہی تھی۔ کوئی کچھ کہہ رہے تھے، کوئی کچھ کہہ رہے تھے۔ اسی دوران حضرت علیؓ اٹھ کر گھر تشریف لے گئے۔ وہاں پہنچ کر حضرت فاطمہؓ سے بات ہوئی۔ ان کو بھی بتایا کہ آج تو مسجد میں اس عنوان پر گفتگو ہو رہی تھی۔ انہوں نے فرمایا کہ میں بتاؤں کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عورت کون ہے؟ فرمایا، بتائیں۔ انہوں نے فرمایا کہ

اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عورت وہ ہے جو نہ خود کسی نامحرم کی طرف دیکھے اور نہ کوئی غیر محرم اس کو دیکھ سکے۔ یعنی اتنی باحیا ہو کہ اس کی اپنی نگاہیں بھی نامحرم پر نہ پڑیں اور اتنی پردہ دار ہو کہ غیر محرم بھی اس کو نہ دیکھ سکے۔ جب انہوں نے یہ بتایا کہ حضرت علیؓ مسجد میں تشریف لائے اور عرض کیا، اے اللہ کے محبوبؐ فاطمہؓ نے اللہ کی پسندیدہ عورت کی دو صفتیں بتائیں۔ تو جب انہوں نے یہ صفتیں بیان کیں تو نبی کریمؐ مسکرائے اور فرمایا فاطمہ بضعۃ منی، فاطمہ تو میرے دل کا ایک ٹکڑا ہے تو معلوم ہوا کہ جو عورت خود پردہ دار ہو کہ غیر محرم اس کو نہ دیکھ سکے اورخود بھی غیر محرم کو نہ دیکھنے والی ہو، یہ عورت اللہ رب العزت کی پسندیدہ عورت ہے۔ ہم اپنے اسلاف کی زندگیوں کو دیکھیں تو یہ چیزیں ہمیں ان میں عجیب و غریب نظر آتی ہیں، امام اعظم ابو حنیفہؒ ایک مرتبہ تشریف لے جا رہے تھے۔ ایک آدمی حمام سے نہا کر نکلا تو اس نے ایسا تہبند باندھا ہوا تھا کہ اس کے گھٹنوں سے اوپر تھا یعنی جسم کا وہ حصہ جو مرد کے لیے چھپاناضروری ہے، وہ ننگا تھا، تو آپؒ نے اپنی آنکھوں کو فوراً بند کر لیا، وہ آدمی قریب آیا اور کہنے لگا اے نعمان! آپ کب سے اندھے ہوئے؟ آپ نے فرمایا جب سے تجھ سے حیا رخصت ہوئی تب سے میں اندھا ہو گیا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…