ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک بچہ کے دل میں کعبہ کی محبت

datetime 7  اپریل‬‮  2017 |

حضرت مرشد عالمؒ نے ایک عجیب واقعہ سنایا۔ فرمانے لگے کہ ہم حرم شریف میں تھے۔ ایک چھوٹا سا بچہ ہمارے خیمہ میں آتا۔ ہم اسے کھانا دیتے۔ اس کے آنے سے ہمیں اس کے ساتھ محبت ہو گئی۔ جب ہمارا قیام پورا ہو گیا اور ہمیں آگے سفر جانا تھا تو میری اہلیہ نے اس بچے کو بلایا اور کہا کہ تم ہمارے ساتھ چلو تو ہم تمہیں لے چلتے ہیں۔ اس نے کہا، کہاں؟ انہوں نے کہا کہ اپنے ملک میں۔ وہ کہنے لگا۔ ’’وہاں کیا ہو گا؟‘‘ انہوں

نے کہا وہاں گرمی بھی بہت کم ہے تمہیں وہاں ہر سہولت میسر ہو گی غرض ہر طرح کی نعمت ملے گی۔ انہوں نے بات مکمل کر لی تو اس وقت بچے نے بیت اللہ شریف پر نظرڈالی اور اس کی طرف اشارہ کیا اور پوچھا، کیا بیت اللہ شریف بھی وہاں ہوگا؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ تو وہاں نہیں ہوگا۔ یہ سن کر بچہ کہنے لگا کہ اگر یہ وہاں نہیں ہوگا تو مجھے وہاں جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے تو صرف بیت اللہ کا پڑوس چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…