ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان میں کتنے پاگل خانے ہیں؟

datetime 7  اپریل‬‮  2017 |

تبلیغی جماعت کے ایک دوست فرانس گئے وہ فرماتے ہیں کہ وہاں میں وضو کر رہا تھا تو ایک آدمی کھڑا غور سے دیکھ رہا ہے، میں نے محسوس کیا لیکن خیر میں وضو کرتا رہا، میں نے وضو مکمل کیا تو اس نے مجھے بلا کر پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ میں نے کہا مسلمان ہوں، کہاں سے آئے ہو؟ میں نے کہا پاکستان سے،کہنے لگا کہ پاکستان میں کتنے پاگل خانے ہیں؟

بڑا عجیب سا سوال تھا، میں نے کہا دو ہیں یا چار مجھے تو پتہ ہی نہیں ہے وہ کہنے لگا You do not Know? میں نے کہا میں تو نہیں جانتا، کہنے لگا کہ یہ ابھی آپ نے کیا کیا؟ میں نے کہا وضو کیا، کہنے لگا روزانہ کرتے ہیں، میں نے کہا بلکہ ایک دن رات میں پانچ دفعہ کرتے ہیں وہ کہنے لگا۔ Oh I see میں نے جب اس سے پوچھا بھئی آپ کا کیا مطلب ہے؟ وہ کہنے لگا میں یہاں پاگل لوگوں کے ہسپتال میں سرجن ہوں، میں تحقیق کرتا رہتا ہوں کہ لوگ پاگل کیوں ہوتے ہیں؟ میری تحقیق یہ ہے کہ انسانی دماغ کے سگنل پورے جسم کے اندر جاتے ہیں تو ہمارے جسم کے اعضاء کام کرتے ہیں، اس دماغ سے چند باریک باریک رگیں ہماری گردن کی پشت سے پورے جسم کو جا رہی ہیں، میں نے ریسرچ کی ہے اگر بال بہت بڑھا دیے جائیں اور اس گردن کے پیچھے حصے کو بہت خشک رکھا جائے تو رگوں کے اندر کئی دفعہ خشکی پیدا ہوتی ہے، رگیں کھینچتی ہیں تو کئی دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان کا دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، اس لیے ڈاکٹرز نے سوچا کہ اس جگہ کو دن میں چار دفعہ تر رکھنا چاہیے میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے ہاتھ منہ تو دھویا ہی ہے لیکن گردن کی پچھلی طرف بھی آپ نے کچھ کیا، اس لیے آپ لوگ کیسے پاگل ہو سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…