ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

شیطان نے تہجدکی نماز کےلئے جگادیا‎

datetime 7  اپریل‬‮  2017 |

ایک رات ایک بزرگ کی تہجد کی نماز قضاء ہو گئی۔ انہوں نے اس کے افسوس کی وجہ سے صبح اٹھ کر اللہ کے سامنے گڑگڑا کر معافی مانگی۔ کچھ دنوں کے بعد پھر وہ رات کو سوئے ہوئے تھے۔ اس رات جہاد کی وجہ سے بہت زیادہ تھکاوٹ تھی۔

تہجد کی قضا ہونے کا وقت قریب تھا۔ کوئی آدمی آیا اور انہیں پکڑ کر جگایا اور کہنے لگا۔ جی آپ اٹھیں اور جلد سے نماز پڑھ لیں۔ تہجد کا وقت جا رہا ہے۔ وہ بزرگ اٹھ بیٹھے اور کہنے لگے تو تو میرا بڑا خیر خواہ ہے کہ عین وقت پر جگا دیا ہے۔ تمہاری مہربانی، یہ تو بتا کہ تو کون ہے؟ وہ کہنے لگا میں شیطان ہوں۔ انہوں نے کہا شیطان تو کسی کو تہجد کے لیے نہیں جگاتا تو نے مجھے کیسے جگا دیا۔ تم تو کسی کا بھلا نہیں چاہتے۔ وہ کہنے لگا، میں آپ کا بھلا آج بھی نہیں چاہ رہا ہوں۔ وہ بزرگ بڑے حیران ہوئے اور فرمایا کہ تو نے مجھے تہجد کے لیے جگایا ہے اور کہہ رہا ہے کہ بھلا میں نہیں چاہ رہا۔ وہ مردود ہنے لگا وجہ یہ ہے کہ جب آپ کی پہلی تہجد کی نماز قضا ہوئی تھی تو اس وقت آپ اتنا روئے تھے کہ آپ کو اس رونے پر اتنا اجر ملا کہ سالوں کی تہجد پر بھی اتنا اجر نہیں مل سکتا۔ آپ آج بھی سو گئے تھے۔ تہجد کا وقت جا رہا تھا۔ میں نے سوچا کہ اگر آپ آج بھی اتنا روئے تو آپ کو آج پھر اتنا اجر مل جائے گا۔ اس لیے میں نے بہتر سمجھا کہ آپ کو جگا دوں تاکہ آپ کو صرف ایک رات کی تہجد کا اجر ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…